بار متسواہ

بار مِتْسواہ یا بار مسواہ یہودیوں کی ایک رسم ہے جو لڑکوں کا بلوغت پہنچنے کی علامت کرتی ہے۔ لڑکیوں کی مساوی رسم بات متسواہ کہلاتی ہے۔

یروشلم میں بار متسواہ

رسمی طور پر، بار متسواہ ہوتا ہے جب لڑکا تیرہ کی عمر پہنچے، جبکہ لڑکیوں کے لیے ان کے فرقے پر نربھر کرتا ہے کہ بارہ یا تیرہ کی عمر پر ہو، مگر عموماً بارہ پر ہوتا ہے۔ یہودی شریعت کے مطابق اس عمر سے پہلے، بچے کی ہر حرکت اور فعل کے لیے اس کے والدین جوابدہ ٹھہرائے جاتے ہیں، مگر اس کے بعد بچہ خود یہودی شریعت اور اخلاقی اصولات ماننے کا اور رسمیں نباہنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ یہودی سماجی زندگی کے ہر حلقے میں اب حصہ دار ہو سکتے ہیں اور لڑکے باجماعت نماز بھی پڑھا سکتے ہیں۔ بار متسواہ کی تقریب عام طور پر لڑکے کی تیرہویں یا لڑکی کی بارہویں سالگرہ کے بعد پہلی سبت (سنیچر) پر منائی جاتی ہے۔ بار متسواہ کا ذکر مشنا اور تلمود میں کیا جاتا ہے۔

بار متسواہ کا جشن عام طور پر خاندان، دوست اور یہودی برادری کے افراد کے ساتھ دعوت پر مشتمل ہوتا ہے، مگر کچھ لوگ دیگر طریقے سے مناتے ہیں، جیسے کہ سیاحی کے دورے پر جانا یا کوئی اور خاص فنکشن یا پارٹی دینا۔ کچھ برادریوں میں نو بالغ کو سند نامہ بھی نوازا جاتا ہے۔ کچھ بالغ یہودی اپنی بعد کی بلوغت میں بھی بار متسواہ مناتے ہیں۔ کبھی یہ ان کی دوسری بار متسواہ ہوتی ہے، مگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچپن میں رسم نباہا نہ ہو اور بلوغت میں اپنی یہودی شناخت میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ بالغ نو مذہب یہودیوں کی بھی بلوغت میں رسم ہوتی ہے۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.