ہامان (وزیر فرعون)

ہامان کا ذکر قرآن کریم 6 مرتبہ آیا سورۃ القصص کی آیت6، آیت8 اور آیت 38 میں آیا ہے۔ آیت کا ترجمہ ہے:

  • اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔(القصص:6)
  • تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لیے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لیے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے۔(القصص:8)
  • اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمہارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لیے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں ۔(القصص:38)
ہامان (کتاب مقدس) سے مغالطہ نہ کھائیں۔

سورۃ عنکبوت کی آیت 39 میں بھی ہامان کا نام آیا ہے:

  • اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لے کر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہو گئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے۔(عنکبوت:39)

اس کے علاوہ سورۃ غافر کے آیت 24 اور آیت 36 میں بھی ہامان کا ذکر ملتا ہے:

  • فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا۔(غافر:24)
  • اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لیے ایک محل بناؤ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں۔(غافر:36)
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.