اسلامی خطاطی

اسلامی خطاطی : یہ ایک فن ہے، جو لکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ بالخصوص عربی حروف، خوبصورت انداز میں لکھنے کا فن۔[1] اس فن کو اسلام سے جوڑدیاگیا، اس کی وجہ عربی زبان میں یہ فن مقبول ہونا ہے۔ اسلامی سماج میں قرآن کی اہمیت اور اس کی تحریر اور تحفظ، اس فن کو فروغ ہونے میں کامیابی ملی۔[2]

اٹھارویں صدی، عثمانیہ دور، آئنہ پر خطاطی۔

یہ فن عربی زبان ہی میں نہیں بلکہ، فارسی، ترکی، اردو، آذری زبانوں میں بھی عام ہے۔

اسلامی تہذیب میں خطاطی کا رول

ترکی-شہر ادرنے، قدیم مسجد کی دیوار پر لفظ اللہ لکھا ہوا۔

خطاطی، بحیثیت اسلامی فن، کافی سراہی گئی۔ مذہب اسلام کے ماننے والے دنیا کے مختلف ممالک میں ہیں اور مختلف زبانیں بولتے ہیں۔ یہ فن، مسلمانوں کی مختلف زبانوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ عربی، فارسی، اردو، سندھی، آذیری، ترکی وغیرہ زبانوں میں بھی یہ فن مقبول ہوا۔ قرآن کی کتابت میں یہ فن بہت ہی کار آمد رہا۔ چھاپہ مشین ایجاد ہونے سے پہلے، کاتب حضرات ہی ان زبانوں میں کتابت اور اشاعتوں کا بیڑا اٹھایا۔ عثمانیہ دور میں ‘دیوانی‘ خط عروج میں آیا۔ دیوانی خط کا ایک روپ ‘جلی دیوانی‘ یا ‘دیوانی الجالی‘ ہے۔ رفتہ رفتہ، ‘رقع‘ خط کا ارتقا ہوا۔

اشیاء خطاطی

ایک خطاط کے لیے ضروری اشیاء۔

رواجی طور پر خطاطی کے لیے، قلم، دوات اور رنگ۔ اہم ہیں۔

  • قلم : خطاطی کے لیے مخصوص قلم بنایے جاتے ہیں۔ “برو“ یا “بانس“ یا “بمبو“ کے قلم مشہور ہیں۔ قلم کی نوک، حرفوں کی چوڑائی کے مطابق بنایے جاتے ہیں۔ حروف جتنے چوڑے، قلم کی نوک اتنی چوڑی۔
  • دوات : دوات، شے اور ہمہ قسم کے رنگ بھی استعمال ہوتے ہیں۔

خطاطی سکھانے کے کئی مراکز بھی ہیں۔ شہر حیدرآباد دکن میں، اردو اکیڈمی، انجمن ترقی اردو، عابد علی خان ٹرسٹ، آج بھی خطاطی میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

مساجد اور خطاطی

اسلامی “مسجد خطاطی“ یہ بھی اسی فن کا ایک جز ہے۔ مسجدوں کی، میناروں کی تعمیرات میں اس فن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مساجد میں قرآنی آیات، میناروں پر گنبدوں پر، اندرون گنبد پر قرآنی کلمات کا لکھا جانا فن تعمیر-فن خطاطی کا ایک مرکب ہے۔

عبارت بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اللہ - محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، مساجد میں لکھنا ایک عام رسم ہے۔ ان کے علاوہ، قرآنی آیات کا لکھا جانا بھی عام ہے۔

مزید تصاویر

مزید دیکھیے

معروف خطاط

چند اہم ماہر خطاطی

دور حاضر کے چند اہم خطاط (کاتب)

حوالہ جات

  1. Bloom (1999), pg. 218[حوالہ درکار]
  2. Bloom (1999), pg. 222
  3. "http://www.urdusukhan.com/1802"۔ The House of Urdu Literature۔ May-20, 2011۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ Check date values in: |date= (معاونت); External link in |title= (معاونت)
  4. "interview-new-Style-Calligraphist-KHAT-E-RAANA-Ibn-e-Kaleem.html"۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  • Wolfgang Kosack: Islamische Schriftkunst des Kufischen. Geometrisches Kufi in 593 Schriftbeispielen. Deutsch – Kufi – Arabisch. Christoph Brunner, Basel 2014, ISBN 978-3-906206-10-3.

اسلامی خطاطی، مسلم خطاطوں کا ایک نیا دائرہ ء معارف== بیرونی روابط ==

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.