نیلسن منڈیلا

نیلسن روہیلا منڈیلا، (پیدائش: 18 جولائی 1918ء ترانسکی، جنوبی افریقا) جنوبی افریقا کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں جو 99-1994 تک منتخب رہے۔ صدر منتخب ہونے سے پہلے تک نیلسن منڈیلا جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کے کٹر مخالف اور افریقی نیشنل کانگریس کی فوجی ٹکڑی کے سربراہ بھی رہے۔ جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خلاف انھوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور جنوبی افریقہ کی عدالتوں نے ان کو مختلف جرائم جیسے توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقض امن اور دوسرے جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی۔ نیلسن منڈیلا اسی تحریک کے دوران لگائے جانے والے الزامات کی پاداش میں تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہے، انھیں جزیرہ رابن پر قید رکھا گیا۔ 11 فروری 1990ء کو جب وہ رہا ہوئے تو انھوں نے پر تشدد تحریک کو خیر باد کہہ کہ مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کو سمجھنے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوئی۔
نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے خاتمے کے بعد نیلسن منڈیلا کی تمام دنیا میں پزیرائی ہوئی جس میں ان کے مخالفین بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کو “ماڈیبا“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو منڈیلا خاندان کے لیے اعزازی خطاب ہے۔

جیل کا وہ کمرہ جہاں نیلسن منڈیلا 27 سال قید رہے
نیلسن منڈیلا
(خوسیہ میں: Nelson Rolihlahla Mandela) 
مئی 2008 میں جوہانسبرگ میں اپنی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر تفصیل= منڈیلا مئی 2008 میں

صدر جنوبی افریقہ
مدت منصب
10 مئی 1994 – 14 جون 1999
نائب تابو مبیکی
ایف ڈبلیو دی کلرک
F. W. de Klerk
تھابو مبیکی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (خوسیہ میں: Rolihlahla Mandela) 
پیدائش 18 جولا‎ئی 1918 [1][2][3][4][5][6][7] 
وفات 5 دسمبر 2013 (95 سال)[8][9][3][10][5][6][7] 
مدفن جنوبی افریقا  
رہائش Houghton Estate, Johannesburg, Gauteng, South Africa
شہریت جنوبی افریقا  
مذہب مسیحیت
جماعت افریقی قومی کانگریس (1943–) 
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون  
زوجہ ونی منڈیلا (14 جون 1958–19 مارچ 1996) 
اولاد
  • Madiba Thembekile Mandela
  • Makaziwe Mandela
  • Makgatho Lewanika Mandela
  • Makaziwe Mandela
  • Zenani Mandela
  • Zindziswa Mandela
عملی زندگی
مادر علمی وٹواٹرسرانڈ یونیورسٹی
جامعہ جنوبی افریقا
جامعہ لندن  
تعلیمی اسناد بی اے  
پیشہ سیاست دان ، آپ بیتی نگار ، وکیل ، سیاسی کارکن  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3] 
اعزازات
 صدارتی تمغا آزادی (1999)
 آرڈر آف ایلی فینٹ (1996)
 آرڈر آف میرٹ (1995)
نوبل امن انعام   (1993)[11][12][13][14]
 پرنسسز آف ایسٹوریس ایوارڈ برائے بین الاقوامی تعاون (1992)
 آرڈر آف لینن (1990)
لینن امن انعام   (1990)
سخاروف انعام   (1988)
شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1988)
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1979)[15]
 آرڈر آف جوز مارٹی
 آرڈر آف آگسٹنہو نیٹو
 نشان پاکستان
 آرڈر آف جمیکا
 آرڈر آف دی نیل
آرڈر آف اگسٹو سیزر سنڈینو
برونو كرايسكی اعزاز
 آرڈر آف کینیڈا کے شریک
کینیڈا کی اعزازی شہریت
 گولڈ اولمپک آرڈر
 بھارت رتن  
فلاڈلفیا لبرٹی میڈل  
دستخط
Signature of Nelson Mandela
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ (افریکانز ، انگریزی اور Xhosa ) 
IMDB پر صفحہ 

آج نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ اور تمام دنیا میں ایک تحریک کا نام ہے جو اپنے طور پر بہتری کی آواز اٹھانے میں مشہور ہے۔ نیلسن منڈیلا کو ان کی چار دہائیوں پر مشتمل تحریک و خدمات کی بنیاد پر 250 سے زائد انعامات سے نوازا گیا جن میں سب سے قابل ذکر 1993ء کا نوبل انعام برائے امن ہے۔ نومبر 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 جولائی (نیلسن منڈیلا کا تاریخ پیدائش) کو نیلسن منڈیلا کی دنیا میں امن و آزادی کے پرچار کے صلے میں “یوم منڈیلا“ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

تصنیف

آزادی کا طویل سفر، نیلن مینڈیلا کی خود نوشت سوانح حیات ہے، جو 995 میں شائع ہوئی۔

وفات

5 دسمبر 2013 کو وفات پائی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. فصل: 1 — مصنف: نیلسن منڈیلا — عنوان : Long Walk to Freedom — اشاعت اول — صفحہ: 3 — ناشر: Little, Brown and Company — ISBN 978-0-316-54818-2
  2. Nelson Mandela, South Africa's first black president, dies aged 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اگست 2014 — مصنف: David Richard Smith — ناشر: دی گارجین — شائع شدہ از: 6 دسمبر 2013
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120379994 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118730541 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  5. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nelson-Mandela — بنام: Nelson Mandela — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  6. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6cj8h00 — بنام: Nelson Mandela — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=121260035 — بنام: Nelson Rolihlahla Mandela — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. اجازت نامہ: CC0
  9. http://www.famousbirthdays.com/people/nelson-mandela.html
  10. Nelson Mandela Dead: Former South African President Has Died At 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 دسمبر 2013 — ناشر: Business Insider — شائع شدہ از: 5 دسمبر 2013
  11. مصنف: نیلسن منڈیلا — عنوان : Long Walk to Freedom — اشاعت اول — صفحہ: 611 — ناشر: Little, Brown and Company — ISBN 978-0-316-54818-2
  12. Nelson Mandela, South Africa's first black president, dies aged 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اگست 2014 — مصنف: David Richard Smith — ناشر: دی گارجین — شائع شدہ از: 6 دسمبر 2013
  13. http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/peace/laureates/1993/
  14. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
  15. Mandela’s intimate connection with India — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اگست 2014 — ناشر: ٹائمز آف انڈیا — شائع شدہ از: 7 دسمبر 2013
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.