مارٹن لوتھر کنگ جونیئر

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر (انگریزی: Martin Luther King, Jr) (پیدائش: 15 جنوری 1929ء اٹلانٹا - وفات: 4 اپریل 1968ء میمفس) ایک امریکی پادری، حقوق انسانی کے علمبردار اور افریقی-امریکی شہری حقوق کی مہم کے اہم رہنما تھے۔ آپ نے امریکا میں یکساں شہری حقوق کے لیے زبردست مہم چلائی۔ کم از کم دو مسیحی گرجاؤں نے کنگ کو شہید کا درجہ دیا۔ انہوں نے 1955ء کے منٹگمری بس مقاطعہ کی قیادت کی اور 1957ء میں جنوبی مسیحی قیادت اجلاس کے قیام میں مدد دی اور اس کے پہلے صدر بنے۔ کنگ کی کوششوں کے نتیجے میں 1963ء میں واشنگٹن کی جانب مارچ کیا گیا، جہاں کنگ نے اپنی شہرۂ آفاق "میرا ایک خواب ہے" (I Have a Dream) تقریر کی۔ انہوں نے شہری حقوق کی مہم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کیا اور امریکا کی تاریخ کے عظیم ترین مقررین میں سے ایک کی حیثیت سے اپنی شناخت مستحکم کی۔

مارٹن لوتھر سے مغالطہ نہ کھائیں۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر
(انگریزی میں: Martin Luther King Jr.) 
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Michael King) 
پیدائش 15 جنوری 1929 [1][2][3][4][5][6][7] 
اٹلانٹا، جارجیا [8][9] 
وفات 4 اپریل 1968 (39 سال)[1][2][3][4][5][6][7] 
میمفس، ٹینیسی [10][9] 
وجۂ وفات شوٹ  
طرز وفات قتل  
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  
قد 1.72 میٹر ، 67 انچ  
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون  
عملی زندگی
مادر علمی بوسٹن یونیورسٹی (1951–5 جون 1955) 
تخصص تعلیم systematic theology  
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی  
پیشہ حامی شہری حقوق ، الٰہیات دان ، واعظ ، خادم دین ، مصنف ، پاسٹر ، امن پسند ، انسان دوست ، کارکن انسانی حقوق ، جنگ مخالف کارکن  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [11] 
ملازمت آزاد ایمسٹرڈیم یونیورسٹی [12] 
مؤثر موہن داس گاندھی  
تحریک عدم تشدد  
اعزازات
سال کا انسانیت پسند (جنوری 1984)[13]
شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1978)
 صدارتی تمغا آزادی (1977)
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1966)
نوبل امن انعام   (1964)[14][15]
ٹائم سال کی شخصیت (1963)
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز  
دستخط
 
IMDB پر صفحہ 

1964ء میں نسلی تفریق اور امتیاز کے خلاف شہری نافرمانی کی تحریک چلانے اور دیگر پرامن انداز احتجاج اپنانے پر لوتھر کنگ کو نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ آپ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے سب سے کم عمر شخص تھے۔ 1968ء میں اپنے قتل سے پہلے آپ نے غربت کے خاتمے اور جنگ ویتنام کی مخالفت کے لیے کوششیں کی اور دونوں کے حوالے سے مذہبی نقطۂ نظر سامنے لائے۔ 4 اپریل 1968ء کو میمفس، ٹینیسی میں لوتھر کنگ کو قتل کر دیا گیا۔

1977ء میں انہیں بعد از وفات صدارتی تمغۂ آزادی اور 2004ء میں کانگریسی طلائی تمغا سے نوازا گیا۔ 1986ء میں یوم مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو امریکا میں قومی تعطیل قرار دیا گیا۔ ٹائم میگزین نے 1963ء میں آپ کو "سال کی شخصیت" قرار دیا تھا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кинг Мартин Лютер — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11909768k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6x63m0v — بنام: Martin Luther King, Jr. — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/90464 — بنام: Martin Luther King, Jr. — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=582 — بنام: Martin Luther King — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/141188 — بنام: Martin Luther King — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. اجازت نامہ: CC0
  9. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кинг Мартин Лютер — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  10. اجازت نامہ: CC0
  11. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11909768k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  12. Geheugen van de VU person ID: https://www.geheugenvandevu.nl/hoofdmenu/personen/king-ml — اخذ شدہ بتاریخ: 30 جولا‎ئی 2019
  13. https://harvardfoundation.fas.harvard.edu/media-gallery/detail/141956/136971
  14. http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/peace/laureates/1964/
  15. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.