رالف جانسن بنچ

امریکی مدبر۔ ڈیڑائٹ ریاست مچیگن کے ایک حبشی خاندان میں پیداہوئے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں شامل ہو گئے اور اگلے سال پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین مقرر ہوئے۔ 1939ء میں امریکی حبشیوں کاجائزہ لینے والی کارنیگی کارپوریشن کے رکن بنے۔ 1944ء میں ڈمبارٹن اوکس کانفرنس اور 1945ء میں سان فرانسسکو کانفرنس میں امریکی وفد کے رکن کی حیثیت سے شرکت کی۔ 1948ء میں انھیں اقوام متحدہ کے ٹرسٹی شپ ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل جنرل کے عہدہ دیا گیا۔ اسی سال اقوام متحدہ کے فلسطین کمیشن میں سیکریٹری جنرل کے نمائندے نامزد ہوئے اور مصر و اسرائیل کا جھگڑا طے کرایا۔ اس پر 1950ء میں انھیں امن کا نوبل پرائز دیا گیا۔ ڈاکٹر پنچ دنیا میں پہلے حبشی ہیں جنھیں یہ اعزاز ملا۔ 1952ء میں جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بھیجا گیا تو ڈاکٹر بنچ بھی کمیشن کے ارکان میں شامل تھے۔ 19 اگست 1954ء کو اقوام متحدہ کے انڈر سیکریڑی مقرر ہوئے۔

Ralph Johnoson Bunche

رالف جانسن بنچ
Bunche at the 1963 March on Washington for Jobs and Freedom.
Bunche at the 1963 March on Washington for Jobs and Freedom.

معلومات شخصیت
پیدائش 7 اگست 1903(1903-08-07) or 1904
ڈیٹرائٹ  
وفات دسمبر 9، 1971(1971-12-90) (عمر  68 سال)
نیویارک شہر  
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  
مذہب مسیحیت
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، فی بیٹا کاپا سوسائٹی  
مناصب
صدر نشین [1]  
دفتر میں
1953  – 1954 
عملی زندگی
مادر علمی ہارورڈ یونیورسٹی (–1928)[1]
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس
ہارورڈ یونیورسٹی (–1934)[1] 
تعلیمی اسناد ماسٹر آف آرٹس ،پی ایچ ڈی  
پیشہ سفارت کار ، ماہر سیاسیات  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2] 
ملازمت اقوام متحدہ ، ہاورڈ یونیورسٹی  
اعزازات
نوبل امن انعام   (1950)[3][4]
 صدارتی تمغا آزادی  
دستخط
رالف جانسن بنچ
رالف جانسن بنچ

پیدائش: 1903ء

انتقال: 1971ء

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. عنوان : American Political Scientists — اشاعت دوم — ناشر: Greenwood Publishing Group — ISBN 978-0-313-31957-0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121867657 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/peace/laureates/1950/
  4. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.