اندرا گاندھی

اندرا گاندھی اصلی نام اندرا پریا درسن نہرو بھارتی سیاست دان۔ پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی۔ الہ آباد میں پیدا ہوئیں۔ سوئزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں ہندوستان واپس آکر بھی طلبہ کی تحریکوں میں سرگرم حصہ لیتی رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ کے لیے جیل بھیج دی گئیں۔ 1942ء میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی کی۔ اسی زمانے میں بھارت چھوڑ تحریک زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے خاوند قید ہو گئے۔ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں۔ بعد میں کانگرس کے شعبہ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی ممبر بنیں۔ فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کی صدر چنی گئیں۔ 66۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات ہوئیں۔ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

اندرا گاندھی
(ہندی میں: इन्दिरा प्रियदर्शिनी गान्धी) 
،  

مناصب
رکن راجیہ سبھا  
دفتر میں
1964  – 1984 
وزیر اطلاعات و نشریات  
دفتر میں
1964  – 1966 
وزیر اعظم بھارت (3  )  
دفتر میں
24 جنوری 1966  – 24 مارچ 1977 
گلزاری لال نندا  
مورار جی دیسائی  
وزیر خزانہ  
دفتر میں
16 جولا‎ئی 1969  – 27 جون 1970 
مورار جی دیسائی  
 
وزیر امور داخلہ  
دفتر میں
27 جون 1970  – 4 فروری 1973 
وزیر دفاع  
دفتر میں
30 نومبر 1975  – 20 دسمبر 1975 
 
بنسی لال  
وزیر اعظم بھارت (3  )  
دفتر میں
14 جنوری 1980  – 31 اکتوبر 1984 
چرن سنگھ  
راجیو گاندھی  
وزیر دفاع  
دفتر میں
14 جنوری 1980  – 15 جنوری 1982 
 
وینکٹارمن  
وزیر خارجہ بھارت  
دفتر میں
9 مارچ 1984  – 31 اکتوبر 1984 
نرسمہا راؤ  
راجیو گاندھی  
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (ہندی میں: इन्दिरा नेहरू (انگریزی میں: Indira Nehru (انگریزی میں: Indira Priyadarshini Nehru) 
پیدائش 19 نومبر 1917 [1][2][3][4][5][6][7] 
الہ آباد  
وفات 31 اکتوبر 1984 (67 سال)[1][2][3][4][5][6][7] 
نئی دہلی  
وجۂ وفات شوٹ  
مدفن راج گھاٹ  
طرز وفات قتل [8] 
رہائش نئی دہلی
رائے بریلی  
شہریت بھارت
برطانوی ہند  
جماعت انڈین نیشنل کانگریس  
شوہر فیروز گاندھی (26 مارچ 1942–8 ستمبر 1960) 
اولاد راجیو گاندھی ، سنجے گاندھی  
والد جواہر لعل نہرو [9] 
والدہ کملا نہرو  
عملی زندگی
مادر علمی سومرویل کالج، اوکسفرڈ (1937–) 
تخصص تعلیم تاریخ کی سائنس  
پیشہ سیاست دان  
پیشہ ورانہ زبان ہندی [10] 
اعزازات
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1984)[11]
لینن امن انعام   (1984)
 بھارت رتن   (1971)
 آرڈر آف جوز مارٹی  
دستخط
 

1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی فتح کے بعد وزیر اعظم بنیں۔ 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعظم چنی گئیں۔

مارچ 1977ء کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگرس آئی نے جنتا پارٹی سے شکست کھائی۔ وہ خود بھی جنتا امیدوار راج نارائن سے ہار گئیں۔ 1978ء میں مہاراشٹر کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں لوک سبھا کی رکن چن لی گئیں۔ لیکن دوران حکومت اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دسمبر 1978ء میں لوک سبھا سے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اورقید کی سزا دی گئی۔ تقریباً ایک ہفتے بعد رہا کر دی گئیں۔ جنوری 1980ء میں لوک سبھا کے عبوری انتخابات میں کانگرس آئی کی جیت ہوئی اور اندرا گاندھی نے مرکز میں وزارت بنائی۔ سکھوں کے خلاف انھوں نے فوجی اپریشن کا آغاز کیا۔ اور گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں نے گولی مار ان کو قتل کر دیا۔ ان کے بیٹے راجیو گاندھی بعد میں ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ جبکہ ان کی بہو سونیا گاندھی ان دنوں انڈین نشنل کانگرس کی صدر ہیں۔

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6z89jr5 — بنام: Indira Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=6000976 — بنام: Indira Priyadarshini Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. بنام: Indira Gandhi — FemBio ID: http://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=10695 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Indira Gándhí — abART person ID: http://www.isabart.org/person/78930 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000007272 — بنام: Indira Gandhi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. https://archive.nytimes.com/www.nytimes.com/learning/general/onthisday/bday/1119.html — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولا‎ئی 2018
  9. http://www.freepressjournal.in/featured-blog/indira-gandhi-was-not-related-to-mahatma-gandhi-heres-how-she-got-the-surname/1172246 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 جولا‎ئی 2018
  10. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904029j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  11. https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.