وکٹوریا

وکٹوریہ کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے وکٹوریہ (ضد ابہام)

وکٹوریا، سیچیلیس

وکٹوریا (Victoria) سیچیلیس (سے شیل)کا دارالحکومت ہے۔ اسے بندرگاہ وکٹوریا یا پورٹ وکٹوریا (Port Victoria) یا ماہے (Mahé) بھی کہتے ہیں اور یہ جزیرہ ماہے کی شمال مشرقی سمت واقع ہے۔ 2002ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی چوبیس ہزار نو سو ستر افراد پر مشتمل ہے جو سیچیلیس(سے شیل) کی کل آبادی کا ایک تہائی ہے۔ شہر کو برطانوی کالونی کی نشت کے طور پر برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اہم برآمدی مصنوعات میں ونیلا، کھوپرا، کھوپرے کا تیل، کچھوؤں کے خول، صابن اور گوانو شامل ہیں۔

پرکشش مقامات میں شہر کا گھنٹہ گھر جس کو لندن کے واکس ہال پل (Vauxhall Bridge) کی طرز پر بنایا گیا ہے، عدالت (Courthouse)، وکٹوریا نباتاتی باغات (Victoria Botanical Gardens)، وکٹوریا تاریخ کا قومی عجائب گھر (Victoria National Museum of History)، وکٹوریا قدرتی تاریخ کا عجائب گھر (Victoria Natural History Museum) اور سر سلوین سلوین کلارک مارکیٹ (Sir Selwyn Selwyn-Clarke Market) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں قومی اسٹیڈیم اور تکنیکی تعلیم کا سکول (polytechnic institute) بھی واقع ہیں۔ شہر کے مشرق میں اندرونی بندرگاہ واقع ہے جہاں ٹیونا مچھلی (tuna fish) کے شکار اور ڈبہ بندی کا کام بطور مقامی صنعت کے ہوتا ہے۔

رقبہ
آبادی 24,970 (2002ء)
زبانيں انگریزی، فرانسیسی، سیچیلوئز کریولے(سے شیلوا کریول) (Seychellois Creole)
ٹائم زون
فون کوڈ 248+
جغرافیائی علاقہ 04°37′S 55°27′E

سیچیلیس(سے شیل) کو انتظامی طور پر 25 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے 8 دارالحکومت وکٹوریا کے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

  1. انگریزی دریا (La Riviere Anglaise) (لاریویئے آنگلیز)
  2. مونٹ بکسٹن (Mont Buxton)(موں بکسٹون)
  3. سینٹ لوئس (Saint Louis) (ساں لوئی)
  4. بل ائر (Bel Air) (بل ائیر)
  5. مونٹ فلیوری (Mont Fleuri) (موں فلوغی)
  6. روچے کیمن (Roche Caiman) (غوش کئی ماں)
  7. لیس مامیلس (Les Mamelles) (لے مامیل)
  8. پلائسانس (Plaisance)(پلے زانس)

ہوائي سفر کی خدمات کے لیے شہر میں سیچیلیس بین الاقوامی ائر پورٹ ( Seychelles International Airport) تعمیر کیا گیا ہے جس کو 1971ء میں مکمل کیا گیا۔

2004ء کے بحر ہند کے سمندری زلزلہ میں وکٹوریا کا اہم ترین پل تباہ ہو گيا تھا۔

وکٹوریا، سیچیلیس(سے شیل) (شیخ محمد بن خلیفہ النہاگن مسجد)
وکٹوریا، سیچیلیس (سے شیل)(سینٹ انڈریو گرجا گھر)
وکٹوریا، سیچیلیس (سے شیل)(گھنٹہ گھر)

خارجی ربط

(سے شیل کے شہر)

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.