اپ بھرنش

اَپ بھرنش (ہندی: अपभ्रंश) ﺟﺪﯾﺪ ہند آریائی ﺯﺑﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻃﻠﻮﻉ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ شمالی ہند ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻝ ﭼﺎﻝ ﺍﻭﺭ تخلیق ادب ﮐﯽ ﺳﺐ سے ﻣﺘﺤﺮﮎ ﺍﻭﺭ ﺍﮨﻢ ﺯﺑﺎﻥ رہی ہے۔ اس کا دور تقریباً ﭼﮭﭩﯽ صدی عیسوی سے بارہویں صدی تک رہا ہے۔ لسانیاتی نقطۂ نظر سے اپ بھرنش قرون وسطی میں ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ آریائی زبانوں کی ﺁﺧﺮﯼ زبان ﮨﮯ ﺟﻮ پراکرت ﺍﻭﺭ ﺟﺪﯾﺪ ﺯﺑﺎﻧﻮﮞ کی درمیانی کڑی ﮨﮯ۔

اپ بھرنشیں اور پراکرت

مختلف اپ بھرنش زبانیں یا بولیاں مختلف پراکرتوں کے بطن سے پیدا ہوئیں۔ اس لیے جہاں پراکرتیں بولی جاتی تھیں وہیں اپ بھرنش زبانیں بولنے لگیں۔ بہت سے ماہرینِ لسانیات نے اپ بھرنشوں کی پانچ قسمیں بیان کی ہیں۔

  1. شورسینی اپ بھرنش
  2. مگدھی اپ بھرنش
  3. اردھ مگدھی اپ بھرنش
  4. مہاراشٹری اپ بھرنش
  5. شمال مغربی اپ بھرنش،

اس کی دو قسمیں ہیں :

  1. کیکیئی اپ بھرنش
  2. براچڈ اپ بھرنش

نام

ﺍپ بھرنش ﮐﮯ ﺷﺎﻋﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ 'ﺑﮭﺎﺳﺎ'، ' ﺩﯾﺴﯽ ﺑﮭﺎﺳﺎ' ﯾﺎ ' ﮔﺎمیل ﺑﮭﺎﺳﺎ' (ﺩﯾﮩﯽ ﺯﺑﺎﻥ ) ﮐﮩﺎ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻨﺴﮑﺮﺕ کی کتابوں ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﮐﺜﺮ 'اپ بھرنش' ﺍﻭﺭ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ 'ﺍپ بھرشٹ' کی ﺗﻌﺒﯿﺮ استعمال کی گئی ہے۔

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.