دامیلی زبان

دامیلی ایک داردی زبان ہے۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی دومیل میں اس کے لگ بھگ 5،000 متکلمین ہیں۔

وادی دومیل یا دامیل دریائے چترال کی مشرقی سمت میں دروش سے دس میل کے فاصلے پر میرخانی قلعے سے آرندو پاس کی سڑک کے قریب واقع ہے۔

دامیلی اب بھی کچھ دیہاتوں میں بولی جاتی ہے اور روزمرہ کی زندگی میں بچے بھی سیکھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ پشتو کو دوسری زبان کی حیثیت سے بولتے ہیں اور کچھ کھوار اور اردو بھی بولتے ہیں۔


حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.