آزاد کشمیر
آزاد کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا وہ حصہ ہے جو اس وقت پاکستان کے زیر انتظام ہے۔ اس کا باقاعدہ نام ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے جس پر پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع ہے۔ یہ علاقہ 13،300 مربع کلومیٹر (5،135 مربع میل) پر پھیلا ہے۔ آزاد کشمیر کا دار الحکومت مظفرآباد ہے اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کی آبادی اندازہ 40 لاکھ ہے۔ اور یہاں پہاڑی زبان،ہندکو،گوجری،پنجابی اور پشتو اور کشمیری زبان بولی جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر کی شرح تعلیم 65 فیصد ہے۔
مزید دیکھیے کشمیر (ضد ابہام)
آزاد جموں و کشمیر Azad Jammu and Kashmir Azaad Jammu o Kashmir | |||
---|---|---|---|
پاکستانی کنٹرولڈ کشمیری علاقہ | |||
اوپر سے مخالف گھڑی کوٹلی، آزاد کشمیر .. بنجوسا جھیل .. منگلا ڈیم جھیل، میرپور .. ٹولی پیر ..لسڈنہ، گنگاچھوٹی پیرکانٹھی ضلع کے خوبصورت مقامات ہیں۔ Nمیرپور شہر، آزاد کشمیر | |||
| |||
![]() آزاد جموں و کشمیر کا محل وقوع | |||
ملک | پاکستان | ||
قیام | 1948 | ||
دار الحکومت | مظفر آباد | ||
سب سے بڑا شہر | میر پور | ||
حکومت | |||
• قسم | پاکستانی اختيار کے تحت خود مختار ریاست | ||
• مجلس | آزاد کشمیر اسمبلی | ||
• صدر | سردار محمد مسعود خان | ||
• وزیر اعظم | فاروق حیدر خان | ||
رقبہ | |||
• کل | 13,297 کلو میٹر2 (5,134 مربع میل) | ||
آبادی (2008; تخمینہ) | |||
• کل | 4,567,982 | ||
منطقۂ وقت | PKT (UTC+5) | ||
آیزو 3166 رمز | PK-JK | ||
زبانیں | اردو (سرکاری)،کشمیری زبان، ہندکو، گوجری،پنجابی اور پشتو،پہاڑی زبان،پوٹھوہاری | ||
اسمبلی نشستیں | 49 | ||
اضلاع | 10 | ||
شہر | 19 | ||
یونین کونسلیں | 182 | ||
ویب سائٹ | www.ajk.gov.pk |

![]() |
مضامین بسلسلہ سیاست و حکومت پاکستان |
آئین |
|
باب سیاست |

کشمیر اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور سیر و تفریح کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کا رُخ کرتے ہیں۔ انہی خوبصورت مناظر کی وجہ سے مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے کہا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ آزاد کشمیر میں 10 اضلاع، 32 تحصیلیں اور 182 یونین کونسلیں ہیں۔ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ضلع باغ، ضلع بھمبر، ضلع پونچھ، ضلع سدھنوتی، ضلع کوٹلی، ضلع مظفر آباد، ضلع میر پور، ضلع نیلم، ضلع حویلی اور ضلع ہٹیاں شامل ہیں۔
ریاستی جانور | ![]() | |
ریاستی پرندہ | ||
ریاستی درخت | ||
ریاستی پھول | ![]() | |
ریاستی کھیل | ![]() |
انتظامی تقسیم
ڈویژن | ضلع | رقبہ(مربع کلومیڑ²) | آبادی (2008)[حوالہ درکار] | صدرمقام |
---|---|---|---|---|
میرپور | بھمبر | 1,516 | 301,633 | بھمبر |
کوٹلی | 1,862 | 563,094 | کوٹلی | |
میرپور | 1,010 | 333,482 | میرپور | |
مظفرآباد | مظفرآباد[1] | 2,496 | 638,973 | مظفرآباد |
ہٹیاں | ? | ? | ہٹیاں بالا | |
نیلم[2] | 3,621 | 106,778 | آٹھمقام | |
پونچھ | پونچھ | 855 | 411,035 | راولاکوٹ[1] |
حویلی | 600 (est.) | 150,000 (est.) | کہوٹہ [1] | |
باغ | 768 | 243,415 | باغ | |
سدھنوتی | 575 | 334,091 | پلندری | |
کُل | 10 اضلاع | 13,297 | 4,567,982 | مظفرآباد |
حوالہ جات
- Government of Azad Kashmir Official website۔ "Facts and Figures"۔ مورخہ جنوری 7, 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-04-19۔