میرپور،آزاد کشمیر
میرپور (انگریزی: Mirpur) آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے اور ضلع میر پور کا مرکز بھی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر کے انتہائی جنوب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی اونچائی تقریباً 459 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پاکستان کا دوسر بڑا ڈیم منگلہ ڈیم اسی ضلع میں ہے۔ 1960 کی دہاءی میں تقریبا 50،000 لوگوں نے اس ڈیم کی وجہ سے دوسرے علاقوں جیساکہ نیو میر پور، پاکستان کے دوسروں علاقوں میں ہجرت کی۔
میر پور | |
---|---|
میر پور Mirpur | |
![]() | |
ملک | پاکستان |
علاقہ | آزاد کشمیر |
ضلع | ضلع میر پور |
حکومت | |
• ناظم | الحاج عبدالقیوم قمر |
رقبہ | |
• کل | 1,010 کلو میٹر2 (390 مربع میل) |
بلندی | 459 میل (1,506 فٹ) |
آبادی (1998) | |
• کل | 96,000 |
• کثافت | 375/کلو میٹر2 (970/مربع میل) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
کالنگ کوڈ | 05827 |
قصبوں کی تعداد | 3 |
یونین کونسلوں کی تعداد | 21 |
میر پور شہر
میر پور شہر کی بلندی سطح سمندر سے 459 میٹر ہے۔ تحصیل دینہ کے ذریعے یہ لاہور پشاور مرکزی شاہراہ سے منسلک ہے۔ یہ میرپور ضلع کا صدر مقام ہے جو تین سب ڈویژنوں میرپور، ڈھڈیال اور چک سواری پر مشتمل ہے۔میر پور کا نیا شہر منگلا جھیل کے کنارے واقع ہے۔ پرانی بستی ڈیم کی تعمیر کے وقت دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے۔ سردیوں کے دنوں میں جب منگلا جھیل کے پانی کی سطح کم ہو تودرباراور مندر، باولی اور پرانے کھنڈر نظر آتے ہیں۔