پنجاب، پاکستان

پنجاب پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والے لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مغرب کی طرف خیبرپختونخواہ اور بلوچستان،شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجستھان سے ملتا ہے۔ پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں اردو، سرائیکی اور رانگڑی بھی بولی جاتی ہے۔ پنجاب کا دار الحکومت لاہور ہے۔

دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے پنجاب۔
پنجاب
صوبہ

پرچم

مہر

پنجاب، پاکستان کا محل وقوع
متناسقات: 31°N 72°E / 31; 72
ملک پاکستان
قیام 1 جولائی 1970ء
پایہ تخت لاہور
سب سے بڑا شہر لاہور
حکومت
  قسم صوبائی
  فہرست گورنران پاکستان چودھری پرویز الٰہی قائم مقام
  وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار
  چیف سیکریٹری زاہد سعید
  مقننہ پنجاب صوبائی اسمبلی
  عدالت عدلیہ عدالت عالیہ لاہور
رقبہ
  کل 205,344 کلو میٹر2 (79,284 مربع میل)
آبادی (2017)
  کل 110,012,442
  کثافت 540/کلو میٹر2 (1,400/مربع میل)
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
آیزو 3166 رمز PK-PB
پاکستان کی زبانیں

دیگر زبانیں: پشتو زبان، بلوچی زبان، سندھی زبان، سرائیکی زبان
کھیلوں کی اہم ٹیمیں لاہور قلندرز
ملتان سلطانز
لاہور لائینز
راولپنڈی ریمز
سیالکوٹ سٹالینز
بہاولپور سٹیگز
ملتان ٹائیگرز
فیصل آباد وولوز
اسمبلی 183
پنجاب اسمبلی 371
ڈویژن 10
اضلاع 36
تحصیلیں 146
یونین کونسلیں 7602
ویب سائٹ www.punjab.gov.pk
پنجاب
پنجاب


پنجاب فارسى زبان كے دو لفظوں پنج بمعنی پانچ(5) اور آب بمعنی پانی سے مل کر بنا ہے۔
ان پانچ درياؤں كے نام ہيں:

پنجاب کا صوبائی دار الحکومت لاہور، پاکستان کا ایک ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی مرکز ہے جہاں ملک کی سنیما صنعت اور اس کے فیشن کی صنعت ہے۔

تہوار

عید الفطر، عید الاضحی، شبِ برات اور عید میلاد النبی پنجاب کے علاوہ پورے پاکستان میں خاص تہوار ہیں اور پورے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کے علاوہ رمضان کا پورا مہینہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مگر بسنت ایک ایسا تہوار ہے جو پنجاب سے منسلک ہے۔ یہ تہوار بہار کے موسم کو خوش آمدید کہنے کا ایک خاص طریقہ ہے۔ جس میں لوگ پتنگ اڑا کر اور پنجاب کے خاص کھانے بن ا کر اور کھا کراس تہوار کو مناتے ہیں۔ مگر بہت سے لوگ بسنت منانے کے خلاف ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے کئی معصوم لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جغرافیہ

پنجاب رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے پہلا۔ پنجاب کی صوبائی سرحد گلگت بلتستان کے سوا تمام دیگر پاکستانی علاقوں اور صوبوں سے ملتی ہے۔ پنجاب کے شمال میں وفاقی دارالحکومت،اسلام آباد، شمال مغرب میں صوبہ خیبر پختونخوا ہے ،مغرب میں قبائلی علاقوں کا چھوٹا سا حصہ،جنوب میں صوبہ سندھ، جنوب مغرب میں بلوچستان ہے۔ پنجاب کا صوبائی دار الحکومت لاہور ہے جو برطانوی دور کے بڑے پنجاب کا بھی دار الحکومت رہا ہے۔ پنجاب کی جغرافیہ میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے پانچوں بڑے دریاؤں کا گھر ہے۔ وہ پانچ دریا یہ ہیں:

اس کے علاوہ اس خطے میں ریگستان بھی موجود ہیں جو پاک بھارت سرحد کے قریب ہیں خاص طور پر بھارتی صوبے راجستھان کے پاس۔ دیگر ریگستانوں میں صحرائے تھل اور صحرائے چولستان شامل ہیں۔

موسم

فروری سے پہلے پنجاب میں بہت سردی ہوتی ہے اور پھر اس مہینے سے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے اور موسم خوشگوار ہونے لگتا ہے۔ فروری سے اپریل تک بہار کا موسم رہتا ہے اور پھر گرمی شروع ہونے لگتی ہے۔

گرمی کا موسم مئی سے شروع ہوتا ہے تو اکتوبر کے آخر تک رہتا ہے۔ جون اور جولائی سب سے زیادہ گرم مہینے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق پنجاب میں C° 46 تک درجہ حرارت ہوتا ہے مگر اخبارات کی معلومات کے مطابق پنجاب میںC°51 تک درجہ حرارت پہنچ جاتا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ملتان میں جون کے مہینے میں قلمبند کیا گیا جب عطارد کا درجہ حرارت nbsp; C°54 سے بھی آگے بڑھ گیا تھا۔ اگست میں گرمی کا زور تھوڑا ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اکتوبر کے بعد پنجاب میں شدید سردی کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔

اضلاع

ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت افراد فی مربع کلومیٹر
اٹک6,8571,274,935186
اوکاڑا4,3772,232,992510
بہاول نگر8,8782,061,447232
بہاول پور24,8302,433,09198
بھکر8,1531,051,456129
پاک پتن2,7241,286,680472
ٹوبہ ٹیک سنگھ3,2521,621,593499
جھنگ8,8092,834,545322
جہلم3,587936,957261
چکوال6,5241,083,725166
چنیوٹ---
حافظ آباد2,367832,980352
خانیوال4,3492,068,490476
خوشاب6,511905,711139
ڈیرہ غازی خان11,9221,643,118138
راجن پور12,3191,103,61890
راول پنڈی5,2863,363,911636
رحیم یار خان11,8803,141,053264
ساہی وال3,2011,843,194576
سرگودھا5,8542,665,979455
سیال کوٹ3,0162,723,481903
شیخو پورہ5,9603,321,029557
فیصل آباد5,8565,429,547927
قصور3,9952,375,875595
گجرات3,1922,048,008642
گوجرانوالہ3,6223,400,940939
لاہور1,7726,318,7453,566
لودھراں2,7781,171,800422
لیہ6,2911,120,951178
مظفر گڑھ8,2492,635,903320
ملتان3,7203,116,851838
منڈی بہاؤ الدین2,6731,160,552434
میاں والی5,8401,056,620181
نارووال2,3371,265,097541
ننکانہ صاحب---------
وہاڑی4,3642,090,416479
صوبہ پنجاب 205,345 73,621,290 359

صوبائی حکومت

Provincial symbols of Punjab (unofficial)
صوبائی جانور جنگلی بھیڑ
صوبائی پرندہ طاوس( مور)
صوبائی درخت Tamarix aphylla
صوبائی پھول Datura Metel
صوبائی کھیل Kushti

آبادیات اور معاشرہ

آبادیات
مردم شماریآبادیشہریدیہی

1951ء20,540,7623,568,07616,972,686
1961ء25,463,9745,475,92219,988,052
1972ء37,607,4239,182,69528,424,728
1981ء47,292,44113,051,64634,240,795
1998ء73,621,290[1]23,019,02550,602,265
2012ء91,379,615[2]45,978,45145,401,164


ایوان عکس


مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.