ضلع باغ

باغ پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں سے ایک ہے۔ اسے 1988ء میں ضلع پونچھ سے الگ کر کے جداگانہ ضلعی حیثیت دی گئی ۔[1] ضلع باغ شمال میں مظفرآباد، جنوب میں ضلع پونچھ، مغرب میں پاکستان کے صوبہ پنجاب اور مشرق میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ اس ضلع کا کل رقبہ 1368 مربع کلومیٹر ہے ۔[2] ضلع باغ دو شاہراہوں کے ذریعے ریاست کے دار الحکومت مظفرآباد سے منسلک ہے۔ ایک راستہ سدھن گلی اور دوسرا کوہالہ کی جانب سے آتا ہے۔ ضلعی صدر مقام باغ شہر ہے جو مظفرآباد سے 100 کلومیٹر اور راولاکوٹ سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے

ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر
باغ
شہر
Ganga choti, Bagh AJK
ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر
متناسقات: 33.9735°N 73.7918°E / 33.9735; 73.7918
ملک  پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم آزاد کشمیر
قائم از

میجر ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان

سردار عبدلقیوم خان
ہیڈکوارٹر باغ، آزاد کشمیر
حکومت
  شیرِ باغ

لیڈر سردار محمّد حسین خان سردار عبدلقیوم خان سردار محمّد ایوب خان میجر ریٹائرڈ سردار محمّد اعظم خان سردار قمر الزماں خان سردار میر اکبر خان کرنل ریٹائرڈ راجہ نسیم خان

سردار عتیق خان
رقبہ
  کل 768 کلو میٹر2 (297 مربع میل)
بلندی 1,038 میل (3,406 فٹ)
آبادی (2017)
  کل 500,000
  کثافت 483/کلو میٹر2 (1,250/مربع میل)
زبانیں
  دفتری اردو
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت
GPO 12500

2005ء میں کشمیر میں آنے والے زلزلے میں یہ سب سے زيادہ متاثر ہونے والا علاقہ تھا۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.