دری

دری (فارسی: دری، فارسی دری) ایک نئی فارسی زبان کو دیا گیا نام ہے جس میں دسویں صدی سے عربی اور فارسی کے متون شامل ہیں۔ دری لفظ در یعنی دربار یا درگاہ سے منسوب ہے۔ بقول آزاد جس فارسی کو دربار نے شستہ و رفتہ کرکے محاورہ کا سکہ لگایا ہو وہی دری زبان ہے۔ ملک الشعرا بہار کی تحقیقات کا حاصل یہ ہے کہ فارسی دری پہلوی کی شستہ اور مہذب صورت ہے۔ ان کا خیال ہے کہفارسی زبان میں جو ردو بدل ہوا اس کا انداز یہ ہے کہ پہلے اوستا نے پہلوی روپ دھارا۔ پھر پہلوی نے دری کا جامہ اوڑھا۔ لیکن تبدیل کلمات کے جو اصول پہلوی میں تھے وہی کم و بیش دری میں بھی رہے۔ اس کے علاوہ عربوں کی تسخیر ایران کے بعد فارسی زبان میں نئے کلمات کا نفوذ ہو گیا۔ انھیں بھی دری سمجھنا چاہیے۔ کلمات کچھ تو وہ ہیں جن کا بدل اس سے پیشتر فارسی میں نہ تھا اور کچھ وہ جو دری کلمات سے زیادہ رواج پا گئے۔ علاوہ ازیںعربی الفاظ کی آمیزش سے پہلوی کی شکل تبدیل ہو گئی۔ جسے آج کل فارسی جدید کا نام دیا جاتا ہے۔ وہ دراصل فارسی دری ہے۔ اس زبان میں ادبی شعور چوتھی صدی ہجری کے آغاز میں ہوا۔ دری کے اہم مرکز فرغانہ سغد اور خراسان تھے۔ اور یہیں سے یہ زبان دوسرے حصوں میں پھیلی۔

دری
دری فارسی، افغان فارسی
دری
مقامی  افغانستان
مقامی متکلمین

12.5 ملین (2000–2011)e18
افغانستان کی 50% آبادی کی

دفتری زبان۔
لہجے کابلی، بلخی، ہراتی، بدخشانی، پنجھیری، لغمانی، سیستانی، ایماقی، ہزارگی
فارسی-عربی حروف تہجی
رسمی حیثیت
دفتری زبان
 افغانستان
منظم از Academy of Sciences of Afghanistan
زبان رموز
آیزو 639-3 مختلف:
prs  Dari, Afghan Persian
aiq  ایماق
haz  ہزارگی زبان
گلوٹولاگ dari1249  Dari[1]
aima1241  Aimaq[2]
haza1239  Hazaragi[3]
کرہ لسانی 58-AAC-ce (Dari) + 58-AAC-cdo & cdp (Hazaragi) + 58-AAC-ck (Aimaq)

حوالہ جات

  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ (ویکی نویس.)۔ "Dari"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری۔
  2. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ (ویکی نویس.)۔ "Aimaq"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری۔
  3. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ (ویکی نویس.)۔ "Hazaragi"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.