کالاش مت

کالاش مت ایک مذہب ہے جس کے پیروکار پاکستان کے صوبہ خیبر پخِتونخوا کے ضلع چترال کی تین وادیوں وادی بومبوریت، وادی رومبور اور وادی بریر میں آباد ہیں۔

یہ مذہب ہندو مت کی ایک قسم ہے جس میں پرستش کے لیے متعدد خدا اور ارواح ہیں اور اس کا تعلق قدیم یونان کے مذہب سے رہا ہے، جو دیومالائی داستانوں کے مطابق جدید کالاش کے آباؤ اجداد ہیں۔ اسی طرح بوروشو، جو پاکستان میں ایک چھوٹی سی برادری ہے۔ کالاشی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ چند قلیل یونانی فوجیوں کی اولاد ہیں، جنھوں نے سکندر اعظم کی چار قبل سنہ مشترکہ میں پیش قدمی کے وقت اپنی سکونت ترک نہیں کی اور اپنا قیام برقرار رکھا۔ اس دعوے کے نتیجے میں متعدد مصنفین کو ان مشکلات کا سامنا ہے کہ کیسے کالاشیوں اور یونانیوں اور ان کے اصنام پرست مذہب کے مابین تعلق قائم کیا جائے جو کئی خداؤں کو ماننے والا مذہب ہے۔ تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کی زبان ہندوستانی آریائی ہے، جو ان کے ہندوستانی پڑوسیوں کے ہندو مت سے زیادہ ہم آہنگ ہے، بہ نسبت سکندر اعظم اور اس کی افواج کے مذہب کے۔[1]

حوالہ جات

  1. باربرا اے۔ ویسٹ (19 مئی 2010)۔ Encyclopedia of the Peoples of Asia and Oceania۔ گوگل بکس۔ انفوبیس پبلشنگ۔ آئی ایس بی این 9781438119137۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.