شیطانیت

شَیطانِیِّت یا شیطان پرستی شیطان کے کردار پر مبنی نظریاتی اور فلسفیانہ عقائد کا ایک گروہ ہے۔[1]

ایک خاص قسم کا پانچ کونی تارہ (Pentagram) جو شیطانیت کی مرکزی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اس مذہب میں شیطان کی عبادت کی جاتی ہے۔ اس کے پیروکار مردم خوری بھی کرتے ہیں، ان کا معبد سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، یہ لوگ عجیب وغریب اور خطرناک وخوفناک طریقوں سے شیطان کی عبادت کرتے ہیں۔ ان کی نشانی شیطان کے سینگ ہیں، اس گروہ میں شامل لڑکیاں صبح سویرے ہی بھیک مانگنے کے لیے نکل جاتی ہیں، تاکہ تنظیم کے دیگر اراکین کے کھانے کا بندوبست کر سکے، ان میں بارہ برس سے بھی کم عمر کی لڑکیاں شامل ہوتی ہیں، جو زیادہ تر محلوں میں بھیک مانگتی ہیں، گروہ میں کئی نوجوان لڑکیاں گھروں سے بھاگی ہوئی ہوتی ہیں، تنظیم کا کنٹرول لڑکوں کے پاس ہوتا ہے۔ میٹنگ صرف لڑکوں کی ہوتی ہے، جس میں لڑکیوں کی شرکت نہیں ہوتی، ویک اینڈ پر ان کے ساتھ تنظیم کے وہ ممبر بھی شامل ہوتے ہیں جو والدین کے ساتھ رہتے ہیں، ان میٹنگوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے متعلق مشاورت ہوتی ہے لڑکیوں کو لڑکوں کے کسی حکم کی خلاف وردی کی اجازت نہیں ہوتی۔[2]

حوالہ جات

  1. بی۔اے۔ روبن سن (مارچ 2006)۔ "ریلیجیس شیطان ازم، سولہویں-سینچری شیطان ازم، شیطانک ڈیبلنگ، ای۔ٹی۔سی"۔ اونٹاریو کنسلٹنٹس آن ریلیجیس ٹالرینس۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 ستمبر 2017ء۔
  2. اردو انسائیکلوپیڈیا
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.