سائنٹولوجی

سائنٹولوجی یا سائنس مت مذہبی عقائد و معمولات کا مجموعہ ہے، جس کا آغاز امریکی مصنف ایل رون ہبرڈ نے 1952ء میں کیا۔ ہبرڈ نے ابتدائی طور پر تصورات کا ایک پروگرام ترتیب دیا جسے ڈایانیٹکس کا نام دیا گیا۔ اس پروگرام کو ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کیا گیا۔ فاؤنڈیشن بہت جلد دیوالیہ ہو گئی اور ہبرڈ بنیادی اشاعت Dianetics: The Modern Science of Mental Health کے حقوق سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے اس موضوع کو مذہب کے طور پر نئی شکل دی اور اس کو سائنٹولوجی کے طور پر نیا نام دیا[4] اور اس حوالے سے اصطلاح، نظریات، ای-میٹر اور عملِ تنقیح یا آڈیٹنگ کو رائج کیا۔[5][6] ایک برس کے اندر ہی انہوں نے ڈایانیٹکس کے حقوق حاصل کر لیے اور دونوں موضوعات کی چرچ آف سائننٹولوجی کی چھتری تلے آبیاری کی۔[7][8][9][10][11][12]

سائنٹولوجی
سائنٹولوجی کی علامت[1]
قیام مئی 1952[2]
صدر مقام گولڈ بیس
ریورسائیڈ کاؤنٹی، کیلی فورنیا[3]
ریلیجیس ٹیکنالوجی سینٹر
کا چیئرمین
ڈیوڈ مسکیوج
ویب سائٹ www.scientology.org

تشریح

ہبرڈ نے سائنٹولوجی کی تشریح اس طرح کی کہ یہ اصطلاح لاطینی لفظ “scio” سے متاثر ہے، جس کے معنی جاننا یا موازنہ کرنا ہے؛ اور کے ساتھ یونانی لفظ “logos” یعنی کوئی بیرونی شکل، جس کے ذریعے اندرونی کیفیات و خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ لہٰذا ہبرڈ لکھتے ہیں کہ جاننے کے بارے میں جاننا یا علم کی سائنس۔[13]

تنازعات

ہبرڈ کے گروہوں کو قابل غور طور پر مزاحمت اور تنازعات کا سامنا ہے۔[14] جنوری 1951ء میں نیوجرسی بورڈ آف میڈیکل ایگزامنرز نے ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی، جس میں لائسنس کے بغیر طبی ادویات کی تعلیم دینے کا الزام تھا۔[15] ہبرڈ کے پیرو کار مجرمانہ طور پر امریکی حکومت کے رازوں تک رسائی میں ملوّث رہے ہیں۔[16][17]

بین الممالک قانون سے تصادم کا موقف

ہبرڈ سے متاثرہ اداروں اور ان کی زمرہ بندی اکثر و بیشتر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ جرمنی نے سائنٹولوجی گروہوں کو غیر آئینی فرقہ قرار دیا ہے۔[18][19] فرانس میں پارلیمانی رپورٹس کے مطابق سائنٹولوجی کو خطرناک فرقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔[20]

حوالہ جات

  1. Cusack 2009، صفحہ۔ 400
  2. Associated Press (13 اگست 1991)۔ "Rural studio is Scientology headquarters"۔ San Jose Mercury News۔ صفحہ 6B۔
  3. "L Ron Hubbard's Birthday: Who was he and what is Scientology? | Metro News"۔ metro.co.uk۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017۔
  4. "Scientology glossary"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اگست 2013۔
  5. Melton 2000، صفحات۔ 28
  6. Melton, J. Gordon۔ Encyclopedic Handbook of Cults in America۔ New York: Garland Pub۔ صفحہ 190۔ آئی ایس بی این 978-0-8153-1140-9۔
  7. Guiley, Rosemary۔ Harper's Encyclopedia of Mystical & Paranormal Experience۔ [San Francisco]: HarperSanFrancisco۔ صفحہ 107۔ آئی ایس بی این 978-0-06-250365-7۔
  8. DeChant & Jorgenson 2003، صفحہ۔ 227
  9. Kent، Stephen A. (July 1999). "Scientology – Is this a Religion?". Marburg Journal of Religion 4 (1): 1–23. http://www.uni-marburg.de/fb03/ivk/mjr/pdfs/1999/articles/kent1999.pdf۔ اخذ کردہ بتاریخ March 3, 2013.
  10. David Cohen (اکتوبر 23, 2006)۔ "Tom's aliens target City's 'planetary rulers'"۔ Evening Standard۔ مورخہ جون 3, 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 مارچ 2013۔ As Miscavige begins to crescendo "our next step is eradicating psychiatry from this planet, we will triumph!"
  11. Christensen، Dorthe Refslund (June 24, 2016). "Rethinking Scientology A Thorough Analysis of L. Ron Hubbard's Formulation of Therapy and Religion in Dianetics and Scientology, 1950–1986". Alternative Spirituality and Religion Review 7: 155–227. doi:10.5840/asrr201662323.
  12. Janet Reitman۔ Inside Scientology: The Story of America's Most Secretive Religion۔ Houghton Mifflin Harcourt۔ آئی ایس بی این 9780547549231۔
  13. Robyn E Lebron۔ Archived copy۔ آئی ایس بی این 9781462712618۔ مورخہ 3 ستمبر 2016 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-31۔
  14. "Hubbard's Church 'Unconstitutional': Germany Prepares to Ban Scientology - SPIEGEL ONLINE"۔ spiegel.de۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017۔
  15. "National Assembly of France report No. 2468"۔ assemblee-nationale.fr۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017۔
  16. Le point sur l'Eglise de Scientologie, Le Nouvel Observateur
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.