خدا

خدا کا لفظ اردو زبان میں فارسی سے آیا ہے اور عام طور پر اردو اور (بطور خاص مسلم دنیا میں) اللہ کے لیے بکثرت استعمال ہوتا ہے جبکہ اس مضمون میں یہ لفظ بلا کسی تفریقِ مذہب ؛ ایک واحد رب، معبود یا پروردگار کے لیے استعمال ہوا ہے انگریزی میں اس کو حرفِ کبیر سے شروع کر کے God لکھا جاتا ہے اور یہ واحد، یکتا اور ناقابلِ شریک قادرِ مطلق کا تصور توحیدیت پر قائم مذاہب میں پایا جاتا ہے جن کو مشترکہ طور پر ابراہیمی ادیان کہتے ہیں؛ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کثرت پرستی میں بھی بعض اوقات متعدد خداؤں میں سب سے عظیم یا ایک بڑے خدا کے لیے اس کا استعمال دیکھنے میں آتا ہے۔ گو کہ اس مضمون کی خاطر، رب، کا عنوان بھی اختیار کیا جاسکتا تھا لیکن اول تو یہ کہ اردو میں عموماً God کے لیے خدا کا متبادل ہی سب سے اول تسلیم کیا جاتا ہے اور دوم یہ کہ رب کا لفظ اختیار کرتے وقت بھی رب کا اسلامی تصور اللہ ہی کے بارے میں ہوتا ہے اور یوں رب کے عنوان کی صورت میں بھی وہی تمام احتیاط لازم آتی ہیں جو موجودہ عنوان کی صورت لازم ہیں۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.