بنیاد پرستی

بنیادی پرستی کا ترجمہ fundamentalism کے لیے اختیار کیا جاتا ہے اگر درست ترجمہ کہا جائے تو یہ بنیادیت یا اصولیت ہوگا، یعنی کسی بھی بنیاد پر یا اصل پر قائم رہنا یا ایسا کرنے کی کوشش کرنا۔ انگریزی میں یہ لفظ لاطینی کے fundamentum سے آیا ہے جس کے معنی بنیاد کے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ مذہب کا تعلق 1920 اور بعض ذرائع کے مطابق 1910 کے زمانے تک [1][2] سے دیکھنے میں آ رہا ہے کہ جب اس کو مذہب پرست کے طور پر استعمال کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اصطلاح پہلی مرتبہ اخبارات و جرائد میں 1954 سے مشہور ہونا شروع ہوئی جبکہ اس کا طباعت میں جاری ہونے کا سلسلہ بعض کتب کے مطابق 1909 تک جاتا ہے [3] ۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.