روحیت

روحّیت یا نَسمِيَت (انگریزی: Animism) ایک قدیم تصوّر ہے جِس کے مُطابِق ايک رُوح (رُوحِ کائنات) غير مادی ہے۔ اس کے ماننے والوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اشیاء اور حیونی مظاہر ایک غیر مادی روح سے پیدا کیے گئے ہیں۔

روحیت رسوم

روحیت سے مراد اس یقین کے ساتھ پتھروں، درختوں اور جانوروں کی پوجا کرنا کہ یہ اچھی یا بری روح کے مسکن ہیں۔[1][2][3][4] جانوروں کی پوجا ان کے مذہبی عقیدے کا ایک حصہ تھی اور اس کا اشارہ ہاتھی، شیر، بیل، گائے جیسے جانوروں کی مہروں اور تعویذوں پر بنی تصاویر یا پکی مٹی کے ظروف اور پتھر کی شبیہوں سے ملتا ہے۔

کچھ لوگ روحیت کو بلا سوچے سمجھے مبادیاتی مذہب کہتے ہیں لیکن ایسا نہیں، بلکہ یہ ایک قسم کا مبادیاتی فلسفہ ہے۔ ہوفڈنگ کے خیال میں یہ ”انتہائی ابتدائی فلسفہ انسانی ہے۔“ ٹیلر کی نظر میں، ”روحیت مذہب نہیں بلکہ مذہب کی بنیاد ہے، فلسفۂ مذہب کی ایک قسم ہے۔“[5]

حوالہ جات

  1. "Religion and Nature" (پی‌ڈی‌ایف)۔
  2. Stringer، Martin D. (1999). "Rethinking Animism: Thoughts from the Infancy of our Discipline". Journal of the Royal Anthropological Institute 5 (4): 541–56. doi:10.2307/2661147.
  3. Hornborg، Alf (2006). "Animism, fetishism, and objectivism as strategies for knowing (or not knowing) the world". Ethnos: Journal of Anthropology 71 (1): 21–32. doi:10.1080/00141840600603129.
  4. Haught, John F.۔ What Is Religion? An Introduction۔ Paulist Press۔ صفحہ 19۔
  5. Sir Edward Burnett Tylor۔ Primitive Culture: Researches Into the Development of Mythology, Philosophy, Religion, Art, and Custom۔ J. Murray۔ صفحہ 260۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.