نو افلاطونیت

نَو افلاطونیت (neo-platonism / neoplatonism)، فلسفے میں پیدا ہونے والی ایک تحریکِ نو (نئی) ہے جس میں فلسفیانہ اور مذہبی افکار (بطور خاص باطنیت (mysticism) وغیرہ) آپس میں مخلوط و ریختہ پائے جاتے ہیں؛ باالفاظ دیگر نوافلاطونیت کو ایک ایسا مخلوط العناصر، شعبۂ فلسفہ کہا جاسکتا ہے جس میں فلسفے اور مذہب و روحانیت کے عناصر کو مرکب کیا گیا ہو اور افلاطونیت کی تجدید کی کوشش کی گئی ہو یا اس کو نئے انداز سے سمجھنے کی سعی کی گئی ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلسفے اور مذہبی رجحانات کی مخلوط بازی کی ابتدا افلوطین (plotinus) نے کوئی تیسری صدی عیسوی میں رکھی تھی۔ یہاں حرف، نو[1] اور neo سے مراد نئے کی ہے۔

حوالہ جات

  1. ایک اردو لغت میں لفظ نو کا اندراج
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.