خلیفہ بن زاید آل نہیان

خلیفہ بن زاید آل نہیان (عربی: خليفة بن زايد بن سلطان آل نهيان) (پیدائش 1948ء)، جنہیں عمومی طور پر شیخ نہیان یا شیخ خلیفہ کے نام سے پکارا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر اور ابوظہبی کے امیر ہیں۔ اپنے والد زاید بن سلطان آل نہیان کی وفات کے بعد انہیں یہ دونوں عہدے 3 نومبر، 2004ء کو ملے، گو کہ وہ والد کی علالت کے باعث کچھ عرصہ قبل سے ہی عملی طور پر تمام انتظامی امور کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ وہ ابوظہبی ترقیاتی فنڈ کے موجودہ چئیرمین بھی ہیں۔

خلیفہ بن زاید آل نہیان
(عربی میں: خليفة بن زايد آل نهيان) 
تفصیل= خلیفہ بن زائد آل نہیان، 1997

صدر متحدہ عرب امارات
آغاز منصب
3 نومبر 2004
وزیر اعظم مکتوم بن راشد آل مکتوم
محمد بن راشد آل مکتوم
مکتوم بن راشد آل مکتوم (قائم مقام)
 
معلومات شخصیت
پیدائش 7 ستمبر 1948 (71 سال)[1] 
العین  
شہریت متحدہ عرب امارات  
مذہب اسلام
والد زاید بن سلطان آل نہیان  
خاندان آل نہیان  
عملی زندگی
مادر علمی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ  
پیشہ سیاست دان  
اعزازات
 جی سی بی
 گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف اسابیلا دی کیتھولک  

4 جنوری، 2010ء کو دبئی میں برج خلیفہ کے افتتاح کے موقع پر ان کا نام بین الاقوامی میڈیا پر ابھر کر اس وقت سامنے آیا جب دبئی کے امیر نے افتتاح سے قبل برج دبئی کا نام بدل کر ان کے اعزاز میں برج خلیفہ کر دیا۔ بعض ذرائع کے مطابق اس کی وجہ ابوظہبی کی جانب سے دبئی کو دی جانے والی امداد بتائی جاتی ہے۔

  1. http://imgur.com/a/YOQsV — اخذ شدہ بتاریخ: 11 نومبر 2016
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.