حویلی نو نہال سنگھ

حویلی نو نہال سنگھ اندرون لاہور، پاکستان میں واقع ایک حویلی ہے۔ یہ وسط انیسویں صدی میں سکھ دور میں تعمیر ہوئی۔ حویلی کو لاہور میں سکھ فن تعمیر کی بہترین مثالوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔[1]

حویلی نو نہال سنگھ
Haveli of Nau Nihal Singh
حویلی نو نہال سنگھ
متناسقات
مقام لاہور، پنجاب، پاکستان
قسم حویلی

مقام

حویلی اندرون لاہور شہر میں واقع ہے اور فصیل دار کے جنوبی نصف حصے میں موری دروازہ کے قریب واقع ہے۔ جبکہ بھاٹی دروازہ اور لوہاری دروازہ بھی اس کے قریب ہیں۔

تاریخ

حویلی سکھ سلطنت کے بانی رنجیت سنگھ نے اپنے پوتے نو نہال سنگھ [2] کے لیے 1830ء یا 1840ء میں تعمیر کروائی۔[3] حویلی نو نہال سنگھ کی ایک ذاتی رہائش گاہ کے لیے تھی۔[2] برطانوی نوآبادیاتی دور کے بعد سے یہ عمارت وکٹوریہ گرلز ہائی اسکول کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

تصاویر

حوالہ جات

  1. Hashid۔ "Haveli Nau Nihal Singh: Searching for Vernacular in Lahore"۔ UNESCO۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اکتوبر 2017۔
  2. Mahnaz Shujrah (20 جون 2016)۔ "In the Heart of Lahore: Nau Nihal Singh Haveli"۔ Youlin Magazine۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اکتوبر 2017۔
  3. The Free Library. S.v. Hindu symbolism in sikh art brickwork in Haveli Naunihal Singh.." Retrieved Oct 08 2017 from https://www.thefreelibrary.com/Hindu+symbolism+in+sikh+art+brickwork+in+Haveli+Naunihal+Singh.-a0389937207
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.