مقبرہ علامہ اقبال

مقبرہ علامہ اقبال، سادہ مگر پروقار عمارت ہے، جو پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہے۔ یہ مقبرہ، لاہور کے حضوری باغ میں بادشاہی مسجد اور قلعہ لاہور کے درمیان واقع ہے جہاں یہ دونوں عظیم تعمیرات آمنے سامنے واقع ہیں۔ اس عمارت پر ہمہ وقت پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کا پہرہ رہتا ہے۔ عمارت کی طرز تعمیر افغان اور مورش طرز تعمیر پر بنیاد رکھتی ہے اور اسے مکمل طور پر لال پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں ہر روز ہزاروں لوگ شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔

مقبرہ علامہ اقبال
(Urdu: مزار اقبال ; Mazaar-e-Iqbal)
علامہ اقبال کا مقبرہ، جس کے پس منظر میں بادشاہی مسجد ہے
عمومی معلومات
قسم مزار
معماری طرز مغل
مقام  پاکستان: لاہور، پاکستان
تکمیل 22 فروری 1950ء
ڈیزائن اور تعمیر
معمار نواب زین یار جنگ بہادر

نگار خانہ

مزید دیکھیے

فہرست مزارات و مقابر، پاکستان

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.