ماڈل ٹاؤن، لاہور

ماڈل ٹاؤن (Model Town) لاہور، پنجاب پاکستان کے رہائشی مضافات میں سے ایک ہے۔ یہ فیصل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے درمیان میں واقع ہے۔

ماڈل ٹاؤن
Model Town
یونین کونسل
ملک  پاکستان
صوبہ پنجاب
شہر لاہور
ٹاؤن گلبرگ ٹاؤن
یونین کونسل 127
حکومت
  قسم یونین کونسل
ماڈل ٹاؤن پارک، لاہور

تاریخ

ماڈل ٹاؤن 1921ء میں قائم ہوا جو دیوان کھیم چند کے ایک "گارڈن ٹاؤن" کے قیام کے خواب کے نتیجے میں سامنے آیا۔ اتوار، 27 فروری 1921ء کو رائے بہادر گنگا رام کی زیر صدارت لاہور کے ٹاؤن ہال میں تقریبا 200 افراد جمع ہوئے اور ایک کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں لاہور کے مضافات میں تعاون کے اصولوں پر مبنی دیوان کھیم چند کی مجوزہ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دے دی گئی، جس کی اصل بنیاد رہائشی مسائل کو حل کرنا اور رہائشیوں کے لیے بہتر نکاسی آب اور بہتر سہولیات رہائش فراہم کرنا تھا۔ چنانچہ حکومت کو 2000 ایکڑ (4 مربع کلومیٹر) زمین کا قطعہ فراہم کرنے کی درخواست دی گئی۔

ماڈل ٹاؤن کے کشادہ مکانوں کی ملکیت ریٹائرڈ جج، امیر کاورباریوں، تاجروں اور بڑی دکانوں کے مالکان کی تھی۔ بہت سے ہائی کورٹ کے جج، ڈاکٹر اور انجینئر بھی شہر سے ماڈل ٹاؤن منتقل ہو گئے۔ مشہور کمیونسٹ رہنما بی پی ایل بیدی بھی یہاں رہتے تھے۔ ان کے بیٹے کبیر بیدی آزادی کے بعد بھارت میں ایک مشہور اداکار بن گئے۔[1][2]

محل وقوع

ماڈل ٹاؤن کے مشرق میں کینٹ، مغرب میں فیصل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن، شمال میں گارڈن ٹاؤن اور جنوب میں ٹاؤن شپ اور کوٹ لکھپت واقع ہیں۔

انتظامی ترتیب

ماڈل ٹاؤن کو انتظامی طور پر متعدد حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کے نام انگریزی حروف تہجی پر بلاک اے، بلاک بی اور بلاک سی کی طرز پر ہیں۔

ماڈل ٹاؤن (توسیع)

بلاک ایل سے اگلے بلاکس کو ماڈل ٹاؤن (توسیع) یعنی ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کا نام دیا جاتا ہے، جو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے زیر انتظام نہیں ہیں۔

اہم مقامات

بازار / مارکیٹ

  • بینک سکوئر مارکیٹ
  • سینٹرل کمرشل مارکیٹ === باغات / پارک ===
  • ماڈل ٹاؤن پارک === تعلیمی ادارے ===
  • ڈویژنل پبلک اسکول
  • قائد اعظم لا کالج
  • ماڈل ٹاؤن لائبریری
  • ہمدرد پبلک اسکول === مذہبی ادارے === == بیرونی روابط ==
  • ماڈل ٹاؤن سوسائٹی

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.