مغلپورہ

مغلپورہ لاہور، پاکستان کا ایک مشہور علاقہ ہے۔ مغلپورہ واہگہ سے انیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مغلپورہ مغل حکمرانوں کی وجہ سے نام پڑا۔ يہاں لاہور کی ايک مشہور اور دوسری بڑی موٹرسایکل مارکیٹ ہے۔ لاہور کی سب سے بڑی ریلوے ورکشاپ بھی مغلپورہ میں ہے۔

مغلپورہ
Mughalpura
ٹاؤن
ملک  پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع ضلع لاہور
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ڈاک رمز 54840
ٹیلی فون کوڈ 42368

قریبی علاقے

مغلپورہ لاہور کے مشرقی حصے میں واقع ہے، جنوب میں لاہور کینٹ، شمال میں باغبانپورہ، مغرب میں دھرم پورہ اور مشرق میں ہربنس پورہ کے ساتھ لاہور نہر واقع ہے۔

اہم مقامات

لاہور خشک بندرگاہ

لاہور خشک بندرگاہ پاکستان میں قائم ہونے والی پہلی خشک بندرگاہ ہے۔ یہ بندرگاہ 1973ء سے پاکستان ریلوے کے زیر انتظام ہے۔[1]

پاسکو گودام

اس علاقے میں پاسکو کے غلہ رکھنے کے گودام ہیں۔

مغلپورہ ریلوے سٹیشن

واہگہ کی سرحد کے بعد بھارت سے پاکستان داخل ہونے کے بعد پہلا ریلوے سٹیشن ہے۔

مغلپورہ ریلوے کارخانہ

مغلپورہ ریلوے ورکشاپ پاکستان کی سب سے بڑی ورکشاپ ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے پرانی ورکشاپ ہے۔

شالامار باغ

شالامار باغ یا شالیمار باغ مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بنایا ہوا ایک فارسی باغ ہے جو 1641ء کے آس پاس تعمیر ہوا۔

حوالہ جات

  1. "سکائی سکریپر سٹی"۔ سکائی سکریپر سٹی۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-23۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.