اچھرہ

اچھرہ لاہور، پنجاب، پاکستان میں ایک تجارتی اور رہائشی علاقہ ہے۔ قدیم علاقہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں کئی قدیم عمارات دیکھی جا سکتی ہیں۔[1]

اچھرہ
Ichhra
محلہ
اچھرہ بازار
ملک  پاکستان
صوبہ پنجاب
شہر لاہور
انتظامی ٹاؤن سمن آباد
یونین کونسلیں 100
حکومت
  قسم یونین کونسل

اچھرہ کافی مشاہیر و علما کا مسکن رہا ہے چند نامی گرامی شخصیات جن کا تعلق اچھرہ سے رہا ہے

مولانا سید ابولاعلیٰ مودودی بانی جماعت اسلامی اچھرہ میں کافی عرصۃ گزارا اور ان کی قبر بھی زیلدار پارک اچھرہ مین ہےاور اسلامی جمعیت طلبہ کا مرکزی دفتر بھی اچھرہ میں۔

علامہ عناءیت اللہ المشرقی بانی خاکسار تحریک اچھرہ میں مدفن ہے

اچھرہ کی اہم عمارات بھنڈارہ سینٹر، اچھرہ شاپنگ سینٹر،لطیف پلازہ ہے

اچھرہ کی مشہور مساجد میں جامعہ فتحیہ(جٹاں والی مسجد)،جامعہ اشرفیہ،برکت مسجد، اراییاں والی مسجد ہے۔

اچھرہ بازار خواتین اور بچوں کی اشیاء کے لیے مشہو رہے

اچھرہ کے مشہور مقامات زیلدار روڈ، جاوید مارکیٹ، پیر غازی روڈ، بابا اعظم چوک ، مقبول روڈ، چوک عاشق آباد و چاہ جموں روڈ ہے

اچھرہ کی قدیم آبادی محلہ سردار پورہ، آریہ سماج سٹریٹ و پرانا علاقہ ہے ۔

اچھرہ میں گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ سکول موجود ہے۔

اچھرہ مین کمبوہ زات کے افراد کثرت سے آباد ہیں


حوالہ جات

  1. Detailed map of Ichhra, Lahore and nearby places, maplandia.com website, Retrieved 24 May 2017
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.