ٹاؤن شپ، لاہور

ٹاؤن شپ (Township) لاہور، پنجاب پاکستان کے رہائشی مضافات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ اس کا سرکاری نام تبدیل کرکے قائد اعظم ٹاؤن رکھ دیا گیا تھا، تاہم یہ ٹاؤن شپ کے نام سے ہی معروف ہے۔

ٹاؤن شپ
Township
یونین کونسل
ملک  پاکستان
صوبہ پنجاب
شہر لاہور
ٹاؤن اقبال ٹاؤن
یونین کونسلیں 132, 133
حکومت
  قسم یونین کونسل

محل وقوع

ٹاؤن شپ کے مشرق میں کوٹ لکھپت کا صنعتی علاقہ، مغرب میں جوہر ٹاؤن، شمال میں ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن اور جنوب میں گرین ٹاؤن واقع ہے۔ جناح ہسپتال یہاں سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

رقبہ

ٹاؤن شپ کا رقبہ تقریباً 8 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

انتظامی ترتیب

ٹاؤن شپ کو بنیادی طور پر آٹھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جو یہ ہیں:

  1. اے ون
  2. اے ٹو
  3. بی ون
  4. بی ٹو
  5. سی ون
  6. سی ٹو
  7. ڈی ون
  8. ڈی ٹو

بعد ازاں ان آٹھوں سیکٹرز کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں ترتیب کے ساتھ گنتی کے نمبر لگائے گئے ہیں.

اہم مقامات

کالج روڈ ٹاون شپ یہ سڑک ٹاون شپ، لاہور کی معروف اور اہم سڑک ہے یہ اکبر چوک سے شروع ہو کر غازی چوک تک جاتی ہے، یہ سڑک واپڈا ٹاون، ویلنشیا ٹاون اور دیگر سوسائیٹیوں کو لاہور شہر کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ سڑک ٹاون شپ کا اہم کاروباری مرکز ہے، یہاں پر لکڑی، لوہا، بلڈنگ مٹیریل اور گھریلو سامان کی دکانیں بکثرت موجود ہیں

تعلیمی ادارے

فلاحی ادارے

  • بلقیس ایدھی سنٹر

ہسپتال

  • چودھری رحمت علی میموریل ہسپتال
  • لٹن رحمت اللہ رفاہی ہسپتال برائے بینائی

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.