فیصل ٹاؤن

فیصل ٹاؤن پاکستان کے شہر لاہور کا ایک رہائشی علاقہ ہے، جو لاہور کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ اس میں چار بلاک، دو بازار اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز [1] کے نام سے ایک یونیورسٹی موجود ہے۔

محل وقوع

فیصل ٹاؤن کے مشرق میں ماڈل ٹاؤن، مغرب میں جوہر ٹاؤن، شمال میں پنجاب یونیورسٹی، اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال اور شاہ دی کھوئی اور جنوب میں ٹاؤن شپ واقع ہیں۔ جناح ہسپتال کے دوسری جانب لاہور کی مرکزی نہر رواں ہے، جس کے کنارے چلتی سڑک موٹر وے تک لے جاتی ہے۔

انتظامی ترتیب

فیصل ٹاؤن کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کے نام انگریزی حروف تہجی پر بلاک اے، بلاک بی، بلاک سی اور بلاک ڈی رکھے گئے ہیں۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.