مرکزی ہندوستانی زبانیں

مرکزی ہندوستانی زبانیں ہند آریائی خاندانِ السنہ کی ذیلی شاخ ہیں۔ یہ مدهیہ زبانیں کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ یہ زبانیں شمالی بھارت میں بولی جاتی ہیں۔ اس لسانی زمرے کی زبانیں مدھیہ پراکرت کی کوکھ سے جنم لیں۔ ان میں بر صغیر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی اردو اور ہندی شامل ہیں۔ اس زمرے کی کئی ذیلی شاخیں ہیں، ان میں مشرقی ہندوستانی زبانیں اور مغربی ہندوستانی زبانیں اہم ہیں۔

وسطی ہند-آریائی زبانیں سے مغالطہ نہ کھائیں۔
مرکزی ہندوستانی زبانیں
مدھیہ
جغرافیائی
تقسیم:
جنوبی ایشیا
لسانی درجہ بندی: ہند۔یورپی
ذیلی تقسیمات:
  • مغربی ہندستانی
  • مشرقی ہندستانی

زبانیں

  1. مغربی ہندوستانی زبانیں
    • برج زبان: یہ مغربی اترپردیش میں بولی جاتی ہے۔
    • ہریانوی (بانگڑو): یہ ہریانہ اور دہلی میں بولی جاتی ہے۔
    • بندیلی (بندیل کھنڈی): یہ مغرب وسطی اترپردیش کی زبان ہے۔
    • قنوجی: مغرب وسطی اترپردیش میں بولی جاتی ہے۔
    • ہندوستانی: بشمول معیاری کھڑی بولی
  2. مشرقی ہندوستانی زبانیں
    • اودھی: شمالی اور شمال وسطی اترپردیش اورفجی (فجی ہندی)
    • بگھیلی: یہ شمال وسطی اور وسطی اترپردیش میں بولی جاتی ہے۔
    • چھتیس گڑھی:یہ جنوب مشرقی مدھیہ پردیش اور شمال و وسطیچھتیس گڑھ میں بولی جاتی ہے۔

حوالہ جات

    بیرونی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.