ایم 2 موٹروے (پاکستان)
ایم 2، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک موٹروے ہے۔ یہ 367 کلومیٹر طویل ہے اور یہ لاہور سے شروع ہوتی ہے۔ پھر یہ شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، کوٹ مومن، سالم، للہ، جہلم، کلر کہار، بلکسر اور چکری سے گزرنے کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے باہر ختم ہو جاتی ہے۔ پھر تھوڑا سا آگے ایم 1 (M1) شروع ہو جاتی ہے، جو اسلام آباد/راولپنڈی کو پشاور سے ملاتی ہے۔ پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے ایم 3 (M3) کا انٹرچینج آتا ہے جو فیصل آباد تک جاتی ہے۔
![]() | |
سڑک کی معلومات | |
حصہ AH1 | |
دیکھ بھال این ایچ اے | |
لمبائی: | 375 کلومیٹر (233 میل) |
دور: | 1992 – تا حال |
تاریخ: | Completed in 1997 |
بڑے جنکشن | |
شمال سرا: | اسلام آباد |
ایم 3 | |
جنوب سرا: | لاہور |
مقام | |
بڑے شہر: | شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، پنڈی بھٹیاں، بھلوال، چکوال |
شاہراتی نظام | |
پاکستان موٹروے |
راستہ
ایم ٹو لاہور کے مغرب سے، لاہور بائی پاس پر بابو صابو انٹرچینج سے شروع ہوتی ہے۔ دریائے راوی سے گزرنے کے بعد یہ جی ٹی روڈ سے دور ہوتی چلی جاتی ہے اور مغرب میں شیخوپورہ کی جانب چلتی ہے۔ پنڈی بھٹياں سے پہلے یہ ایم 3 انٹرچینج سے گزرنے کے بعد شمال مغرب کی جانب مڑتی ہے۔ پھر یہ کلر کہار تک چلتی ہے، کھنڈوعہ سے آگے پیر دا کھارا تک یہ کھیوڑہ کے علاقے میں نمک کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے جو سالٹ رینج کہلاتا ہے۔[1] موٹروے کا یہ علاقہ اپنے پرخطر موڑوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے خطرناک سڑک تصور کیا جاتا ہے۔ بہت سے علاقوں میں حد رفتار 20 کلومیٹر/گھنٹا ہونی چاہیے۔ نمک کے پہاڑوں سے گزرنے کے بعد ایم 2 شمال کی طرف بڑھتی ہے اور راولپنڈی سے مغرب میں اسلام آباد لنک روڈ کے انٹرچینج پر ختم ہو جاتی ہے۔ ایم 2 چھ لین پر مشتمل ہے اور اس میں بہت سی آرام گاہیں ہیں، جہاں پر کھانے پینے، مساجد اور غسل خانے کی سہولت موجود ہے۔
تاریخ
ایم 2 کی تعمیر 1993ء پاکستان کے سابق وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوئی اور انہیں کی دوسری سہ ماہی میں اس کا افتتاح ہوا۔ ان کے دور میں نہ صرف ایم 2 بلکہ پاکستان کی تمام موٹرویز کا تصور بھی انہوں نے پیش کیا۔
گیلری
انٹرچینج
ذیل میں ایم ٹو پر موجود انٹرچینجز کی فہرست ان کی خلائی سیارے سے لی گئی تصاویر کے ساتھ دی گئی ہے۔
- پشاور روڈ انٹرچینج، اسلام آباد لنک روڈ
- بھیرہ انٹرچینج
- سیال موڑ انٹرچینج
- پنڈی بھٹیاں انٹرچینج
- ایم 3 انٹرچینج، ایم 2
- خانقا ڈوگراں انٹرچینج
- شیخوپورہ انٹرچینج
- کالا شاہ کاکو انٹرچینج
- فیض پور انٹرچینج
- شیراکوٹ انٹرچینج
- ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج، لاہور بائے پاس