سرگودھا
سرگودھا (انگریزی: Sargodha)پاکستان کا نواں بڑا شہر ہے۔ پاکستان کے منصوبہ کے تحت آباد یا تیار ہونے والے تین شہروں (باقی دو اسلام آباد اور فیصل آباد) میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ہندو سادھو کے نام پر ہے جو گول کھوہ (کنواں) پر رہتا تھا۔ جہاں دوسرے مسافر بھی آرام کرتے تھے۔ آج وہاں پر ایک خوبصورت سفید مسجد ہے جس کا نام گول مسجد ہے اور اس کے نیچے گول مارکیٹ ہے۔ انگریز راج میں یہ ایک چھوٹا قصبہ تھا لیکن اس کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ایک فوجی ایٔرپورٹ بنایا گیا۔ جو آزادی کے بعد پاکستانی فضائیہ کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گیا ۔ سرگودھا پہلے شاہپور کی ایک تحصیل تھی لیکن اب شاہپور سرگودھا کی تحصیل ہے۔
سرگودھا | ||
---|---|---|
![]() | ||
انتظامی تقسیم | ||
ملک | ![]() | |
دارالحکومت برائے | ||
تقسیم اعلیٰ | ضلع سرگودھا | |
جغرافیائی خصوصیات | ||
متناسقات | 32.083611111111°N 72.671111111111°E | |
رقبہ | 5854 مربع کلومیٹر | |
آبادی | ||
کل آبادی | 602631 (2017) | |
مزید معلومات | ||
رمزِ ڈاک | 40100 | |
فون کوڈ | 048 | |
جیو رمز | {{#اگرخطا:1166000 |}} | |
| ||
اعزازات
ہلال استقلال
پاکستان کے تین شہروں لاہور، سرگودھا اور سیالکوٹ کے شھریوں کو 1965ء کے پاک بھارت جنگ میں بہادری کے لیے ھلال استقلال سے نوازا گیا جو کھ ان کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ اسی طرح سرگودھا کے لوگ بھی اس پر فخر کرتے ہیں۔ جو انہیں پاکستان کے باقی شہروں سی نمایاں کرتا ہے۔ سرگودھا ہمیشہ سے ہی بہادروں کی سرزمین رہی ہے۔ اورپاکستان فضائیہ کے پائیلٹ ان بہادروں میں ایک بہترین اضافہ ہیں.
شاہینوں کا شہر
1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کی پاک فضائیہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے سرگودھا کے پاک فضائیہ طیاروں نے بہت جواں مردی کے ساتھ دشمن کا منہ توڑ جواب دیا اور سرگودھا سے پرواز کر کے دشمن کی زمین پر جا کر اس کے اہم ٹھکانوں کو نیست و نابود کیا دشمن کی طرف سے سرگودھا پہ ہونے والے اک حملے میں پاک فضائیہ نے نہ صرف حیران کن دفاع کیا بلکہ پاک فضائیہ کے ایک پائلٹ ایم ایم عالم نے محض تین یا چار سیکنڈ میں دشمن کے 4 طیارے مار گرائے جو اک عالمی دریکاڑ ہے انہوں نے مجموعی طور پر 9 طیارے مار گرائے اور دو کو نعقصان پہنچایا ہے اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اک یاد گار دفاع کیا اسی مناسبت سے سرگودھا کو "شاھینوں کا شہر" کہتے ہیں
(پھل مالٹے) کنو سنگترے
ضلع سرگودھا کے علاقوں میں پیدا ہونے والے خوشبودار اور لزیذ ترش پھل مالٹے سنگترے اور کنو معیار اور ذائقے کے لحاظ سے بہت مشہور ہیں یہ پوری دنیا میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں اس وجہ سے بھی سرگودھا بے حد شہرت کا حامل شہر ہے۔ یہاں پر ترش پھلوں کے سینکڑوں مربع پھیلے باغات سے حاصل ہونے والا پھل بیرون ملک بھی برآمد کیے جائے ہیں۔ اسی وجہ سے سرگودھا کو کیلیفورنیا آف پاکستان بھی کہتے ہیں۔
کیرانہ کی پہاڑیاں
سرگودھا شہر سے 14 کلو میڑ کے فاصلہ پر کیرانہ پہاڑیوں کا سلسلہ شعروع ہوتا ہے جو چنیوٹ شہر تک جاتا ہے ان پہاڑیوں کے دامن میں ایک قدیم تاریخی مندر موجود ہے جو ہنو مان جی کا مندر کہلاتا ہے یہ مقام سیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت اہم ہے اس مندر کے حوالے سے مشہور ہندو روایت یہ ہے کہ جب سیتا کو راون اُٹھا کے لے گیا تو ہنو مان جی سیتا کو بچانے کے لیے ان کے پیچھے بھاگے اور بقول ہندو تاریخ کے ہنو مان جی کوہِ ہمالیہ سے پہاڑ اُٹھا اُٹھا کرلا رہے تھے تاکہ لنکا اور بھارت کے درمیان موجود سمندر میں پہاڑ رکھ کر اپنے لیے خشکی کا راستہ بناتے جائیں لہذا وہ بار بار آتے اور پہاڑ لے آتے تھے ان کے ہاتھ سے جو جو پہاڑیاں گرتی رہیں کیرانہ کی پہاڑیاں مشہور ہوگئیں ہندؤ تاریخ کے نزدیک یہ وہی پہاڑیاں ہیں جن کا تذکرہ ہندوؤں کی مشہور کتب میں ملتا ہے اِس کے علاوہ تاریخی تذکرے کے مطابق ایک مشہور ہندو شہزارے برتری ہری کا ذکر ملتا ہے جس نے دنیا سے بےگانہ ہو کر اپنے اور یوگ طاری کیا اور دنیا سے بے نیاز ہو کراپنی مذہبی تعلیم حاصل کی اس کے بعد اس نے ایک عبادت گاہ انہیں کیرانہ کی پہاڑیوں میں تعمیر کروائی اور خود یہاں ہی منتقل ہو گیا برتری ہری بہت مشہور شاعر بھی ہوا اس کے اک شعر کا علامہ اقبال نے ترجمہ بھی کیا ہے اِسی پہاڑی سلسلے میں آج کل سرگودھا کے نزیک ترین بلند پہاڑی پہ پاک فضایئہ کا اہم ترین ریڈار نصب ہے
یونیورسٹی آف سرگودھا
سرگودھا میں موجود یونیورسٹی کا شمار پنجاب کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے جس نے کم عرصے میں بہترین خدمات سر انجام دیں ہیں یونیورسٹی کے قیام کی وجہ سے بھی سرگودھا شہر بہت اہمیت کا حامل ہے۔
(رانجھا)تخت ہزارہ
تحت ہزارہ کا تذکرہ ابوالفضل نے اپنی کتاب آئینِ اکبری میں کیا ہے جو اکبر بادشاہ کا مشہور ﻣﺼﺎﺣﺐ تھا اس کے علاوہ تخت ہزارہ کی وجہ شہرت مشہور پنجانی داستان ہیر رانجھا میں قیدو کا کردار ہے جسے تاریخ رانجھا کے نام سے یاد کرتی ہے رانجھا کا تعلق اِسی تخت ہزارہ سے تھا
(مغل شہزارہ) شاہ شجاع
سرگودھا شہر سے چند کلو میڑ کے فاصلہ پر ایک چھوٹا سا قصبہ دھریمہ ہے تاریخ میں ملتا ہے کہ اک مغل شہزادہ شاہ شجاع جو شاہجہان کا بیٹا تھا اِس نے اپنے سوتیلے بھائی اورنگ زیب کے ہاتھوں شکت کھانے کے بعد اس قصبے دھریمہ میں آ کر پناہ لی اوراِس جگہ موجود اک بزرگ جن کا نام حبیب سلطان ناگہ تھا اُن کے ساتھ اپنی بقیہ عمر گزاری دی اسی جگہ پہ شاہ شجاع کی قبر بھی موجود ہے
تاریخی جامع مسجد بھیرہ اور مسجد حافظانی
سن 1540 میں جب ہمایوں نے شیر شاہ سوری کے ہاتھو شکت کھائی تو وہ بھاگا اور بھیرہ پہنچ کر دم لیا لیکن اُس کا تعاقب کرتے ہوئے شیر شاہ سوری اس کے پیچھے بھیرہ آیا لیکن تب تک ہمایوں بھیرہ سے جا چکا تھا پر بھیرہ کی اینٹ سے اینٹ بج چکی تھی شہر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا تھا شیر شاہ سوری نے خاص طور پر توجہ دیتے ہوئے بھیرہ شہر کو دوبارہ سے تعمیر کروایا اُن تعمیرات کی بہرین نشانی بھیرہ میں موجود جامع مسجد بھیرہ ہے جو شیر شاہ سوری نے تعمیر کروائی تھی اس کے ساتھ ساتھ بھیرہ شہر میں اک مسجد حافظانی بھی موجود ہے جسے محلہ حافظاں میں اورنگ زیب عالمگیر نے تعمیر کراویا تھا
نوری اصحاب کی قبریں
مشہور روایت ہے کہ سرگودھا سے چند کلو میڑ کے فاصلہ پہ اک قصبہ دھیریمہ میں دو اصحابِ رسول کی قبریں موجود ہیں جو اشاعتِ اسلام کی غرض سے عرب سے ہجرت کر کے برصغیر ہندوستان آئے اور پھر اسی قصبہ دھریمہ میں مقیم ہوئے اوریہاں پہ ہی وفات پائی دھریمہ کے قبرستان میں ان اصحاب کی قبریں آج بھی موجود ہیں جو نوری اصحاب کے نام سے مشہور ہیں
ریلوے
سرگودھا ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی لالہ موسیٰ - شور کوٹ برانچ ریلوے لائن پر سرگودھا کے درمیان واقع ہے۔ یہاں تمام اکسپريس ٹرینیں روکتیں ہیں۔ یہ سرگودھا - خوشاب برانچ ریلوے لائن کا جنکشن بھی ہے۔
لکڑی کا کام
سرگودھا کی تحصیل سلاانوالی میں کیا جانے والا لکڑی کا کام دنیا بھر میں مشہور ہے
مشہور شخصیات
مذہبی حوالے سے مفتی محمد شہباز سالک شہر سرگودھا کی پہچان ہیں ۔
ادب کے حوالے سے ضلع سرگودھا میں بہت مشہور شخصیات قابل ذکر ہیں جن میں ڈاکٹر وزیر آغا کا نام سر فہرست ہے اس کے علاوہ
- وصی شاہ کا تعلق بھی سرگودھا سے ہے
- احمد ندیم قاسمی بھی سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے
ان کے علاوہ ادبی شخصیات میں
- سید قاسم شاہ
- سید شاہد محسن
- افضل گوہر راؤ
- سید عقیل شاہ اور
- شاکر کنڈانا نام سر فہرست ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر گھنجیرہ مرحوم (مصنف۔پھل کرانہ بار دے) سابق ڈائریکٹر نصاب پنجاب
* مشہور کرکٹ کھلاڑی محمد حفیظ(پروفیسر)بھی سرگودھا سے ہیں۔
آب و ہوا
آب ہوا معلومات برائے سرگودھا (1960–2012) مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال اوسط بلند °س (°ف) 20
(68)22
(72)26
(79)32
(90)38
(100)39
(102)38
(100)37
(99)36
(97)32
(90)26
(79)22
(72)30.6
(87.1)اوسط کم °س (°ف) 8
(46)11
(52)15.5
(59.9)19
(66)25
(77)27
(81)26
(79)26
(79)25
(77)20
(68)14
(57)9
(48)18.8
(65.8)اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 18
(0.71)36
(1.42)24
(0.94)13
(0.51)17
(0.67)48
(1.89)82
(3.23)87
(3.43)43
(1.69)9
(0.35)11
(0.43)12
(0.47)400
(15.74)اوسط عمل ترسیب ایام (≥ 1.0 mm) 5 4 5 4 3 3 7 7 4 1 1 1 45 ماخذ: Weather2,[2] حوالہ جات
- "صفحہ سرگودھا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2019۔
- "Weather2 – Sargodha"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جولائی 2012۔
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
٭ سرگودھا یونیورسٹی ٭ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، سرگودھا
ویکی کومنز پر سرگودھا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔