پاکپتن

پاکپتن پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں واقع ہے۔ یہ ضلع پاکپتن اور تحصیل پاکپتن کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ شہر لاہور سے 190 کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔[1]

پاکپتن
اجودھن
ملک  پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع پاکپتن
تحصیل پاکپتن
منطقۂ وقت PST (UTC+5)

مشہور صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کا روضہ اسی شہر میں ہے۔ اس کا پرانا نام اجودھن تھا۔

پاکپتن شہر کے جنوب میں دریائے ستلج بہتا ہے پاکپتن کماری والہ ہیڈ پر ایک ڈیم بنایا گیا ہے جو اس وقت پاکپتن کو بجلی فراہم کرتا ہے سلطان محمود غزنوی نے یہاں پہلی اسلامی حکومت قائم کی، تین سو سالہ مغلیہ دورِحکومت کے بعد راجا رنجیت سنگھ یہاں حکمران ہوا، جس کو انگریزوں نے شکست دی اور قیام پاکستان تک قابض رہے _

پاکپتن کے جنوب میں دریائے ستلج کے پار ضلع بہاولنگر، شمال مشرق میں ضلع اوکاڑه، شمال مغرب میں ضلع ساہیوال اور بطرفِ مغرب ضلع وہاڑی واقع ہیں_

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.