سبعیہ

سبیعہ یا ہفت امامی (عربی: سبعية) اسمعیلی شیعہ کی ایک شاخ ہے۔ یہ "ہفت امامی یا سبیعہ" کے نام سے مشہور ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اسماعیل ابن جعفر ساتویں اور آخری امام ہیں (علی ابن ابی طالب کی نسل سے براہ راست موروثی رہنما ہیں)۔ ان کا عقیدہ ہے کہ محمد ابن اسماعیل، لوٹ آئیں گے اور بطور امام مہدی عدل قائم کریں گے۔ ان کی سب سے مشہور اور فعال شاخ قرامطہ تھی۔

زیر نظر مضمون غیر فعال اسماعیلی ذیلی فرقے کے بارے میں ہے۔ اسماعیلی شیعوں کے مذہبی عقیدے کے لیے اسماعیلی دیکھیے۔

سبیعہ/ہفت امامی امامت

امامہفت امامی/سبیعہ-اسماعیلی امامدور
1علی بن ابی طالب – پہلے اسماعیلی امام(632ء–661ء)
2حسن ابن علی – دوسرے اسماعیلی امام(661ء–669ء)
3حسین ابن علی – تیسرے اسماعیلی امام(669ء–680ء)
4زین العابدین – چوتھے اسماعیلی امام(680ء–713ء)
5محمد باقر – پانچویں اسماعیلی امام(713ء–733ء)
6جعفر الصادق چھٹے اسماعیلی امام(733ء–765ء)
7اسماعیل ابن جعفر – ساتویں اسماعیلی امام(765ء– 775ء)
امام مہدیمحمد ابن اسماعیل المكتوم – وعدہ کردہ امام مہدی(775ء-813ء)

بعض اوقات "سبیعہ/ہفت امامیوں" کو مجموعی طور پر اسماعیلی بول جاتا ہے، اسماعیلیوں کئی شاخیں ہیں، جیسے نزاریہ اسماعیلی، جن کے سات اماموں سے کہیں امام ہیں۔[حوالہ درکار]

اسماعیلی امام جنہیں سبعیہ امام نہیں مانتے

قرامطہ کو کچھ حلقوں کی جانب سے مذہب سے خارج سمجھا گیا ہے۔ مہدی کے بعد ذیل کے ان اماموں کو یہ لوگ تسلیم نہیں کرتے[1] اور یہ لوگ دولت فاطمیہ کے مستقبل میں قیام کا عقیدہ رکھتے ہیں:[2]

مزید دیکھیے

  • معدوم شیعہ فرقوں کی فہرست

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.