محمد باقر مجلسی

محمد باقر بن محمد تقی بن المقصود علی المجلسی (پیدائش: 1627ء— وفات: 29 مارچ 1699ء) المعروف علامۂ مجلسی یا مجلسی دوم عالم اسلام کے مشہور ترین علما، فقہا اور محدثین میں سے ہیں۔ وہ صفوی دور کے با اثر شیعہ حکام میں شمار ہوتے تھے اور مشہورِ عالَم کتابِ حدیث بحار الانوار کے مؤلف ہیں۔

محمد باقر مجلسی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1627  
اصفہان  
وفات 29 مارچ 1699 (7172 سال) 
اصفہان  
مدفن جامع مسجد اصفہان ، اصفہان  
شہریت سلطنت صفویہ  
مذہب اسلام
فرقہ اثنا عشریہ شیعہ
فقہی مسلک جعفریہ
والد محمد تقی مجلسی  
عملی زندگی
استاذ محمد تقی مجلسی ، ملا صالح مازندرانی ، ملا محمد محسن فیض کاشانی ، ملا خلیل قزوینی ، شیخ حر عاملی  
تلمیذ خاص نعمت اللہ الجزائری  
پیشہ محدث  
پیشہ ورانہ زبان فارسی ، عربی  
شعبۂ عمل علم حدیث  
کارہائے نمایاں بحار الانوار ، حق الیقین ، حلیۃ المتقین ، حیات القلوب ، مرآۃ العقول ، عین الحیات  
باب اسلام

ولادت اور نسب

علامہ مجلسی سنہ 1237 ہجری میں اصفہان میں پیدا ہوئے۔[1] ان کی صفوی سلطنت کے دور میں اور شاہ عباس اول کی بادشاہت کے آخری سال میں ہوئی۔ ان کے والد علامہ محمد تقی مجلسی (مجلسی اول)، ہیں جو اپنے زمانے کے نامور اکابرین اور مجتہدین میں سے تھے اور ان کی والدہ صدر الدین محمد عاشوری قمی کی بیٹی اور علم و فضیلت کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔[2]

زوجات اور اولاد

کہا گیا ہے کہ ان کی تین زوجات تھیں جن سے وہ 4 بیٹے اور پانچ بیٹیوں کے باپ بنے۔[3]

تصنیفات

ان کے مشہور ترین اساتذہ میں ملا صالح مازندرانی، ملا محسن فیض کاشانی، سید علی خان مدنی اور ملا خلیل قزوینی اور ان کے مشہور ترین شاگردوں میں میرزا عبداللہ افندی اصفہانی، سید نعمت اللہ جزائری، شیخ عبداللہ بحرانی، محمد بن علی اردبیلی، میرزا محمد مشہدی، میر محمدحسین خاتون آبادی اور سید ابوالقاسم خوانساری، شامل ہیں۔ مجلسی نے متعدد کتب تالیف کی ہیں جن میں بحارالانوار، مرآة العقول، حق الیقین، زاد المعاد، تحفۃ الزائر، عین الحیات، حیاة القلوب، جلا العیون، حلیۃ المتقین وغیرہ شامل ہیں۔

تہذیب الاحکام میں ملا باقر مجلسی کے دستخط


حوالہ جات

  1. اعیان الشیعہ، ج9، ص182. ریحانة الادب، ج5، ص196.
  2. الذریعة، ج1، ص151. بحارالانوار، ج102، ص105.
  3. مرآت الاحوال جهان نما، ص122. بحارالانوار، ج102، ص105- 143.
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.