اصفہان

اصفہان خسیس آباد ایران کا، تہران اور مشهد‎ کے بعد تیسرا بڑا شہر اور صوبہ اصفہان کا دار الحکومت ہے۔ یہ قومی دار الحکومت تہران کے 340 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ 2006ء کے اندازوں کے مطابق اصفہان کی آبادی 15 لاکھ ہے۔

اصفہان
(فارسی میں: اصفهان) 
 

  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک ایران [1]  [2][3]
دارالحکومت برائے
زیاری سلطنت (931–935)
آل کاکویہ (1008–1051)
صوبہ اصفہان  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 32.644722222222°N 51.6675°E / 32.644722222222; 51.6675  
رقبہ 493.82 مربع کلومیٹر  
بلندی 1574 میٹر  
آبادی
کل آبادی 1756126 (register office ) (2011)
1583609 (2006) 
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+03:30  
فون کوڈ 0311 
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز {{#اگرخطا:418863  |}}
[[file:|16x16px|link=|alt=]] 
نحوی غلطی
[مکمل اسکرین پر]
میدان نقش جہاں

اصفہان کا میدان نقش جہاں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں 11 ویں سے 19 ویں صدی کے دوران میں اسلامی طرز تعمیر کے شاندار نمونے بھی موجود ہیں۔

اس شہر کی خوبصورتی کے باعث اسے عروج کے زمانے میں "اصفہان نصف جہان" کہا جاتا تھا۔

چہل ستون

یہ شہر دنیا کا سب سے بڑا شہر بھی رہا ہے۔ 1050ء سے 1722ء کے درمیان میں اصفہان نے بھرپور ترقی کی خصوصاً 16 ویں صدی میں صفوی دور حکومت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ یہ شہر خوبصورت اسلامی طرز تعمیر کی عمارات، محلات، مساجد اور میناروں کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے۔ یہاں ایران کے تمام شہروں سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔

علاوہ ازیں اصفہان اپنے خوبصورت قالینوں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ آج کل اصفہان کی صنعتیں قالین، کپڑے کی مصنوعات، لوہا اور ہاتھ سے بنی اشیاء تیار کرتی ہیں۔ یہاں کارخانوں کی کل تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہے۔

جڑواں شہر

تصاویر

  1. مصنف: محمد معین — ناشر: Amirkabir
  2.  "صفحہ اصفہان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
  3.   "صفحہ اصفہان في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.