بعلبک

بعلبک (Baalbek) لبنان کا قدیم شہر ہے۔ اس کے کھنڈر آج بھی اس کی عظمت و شوکت کے مظہر ہیں۔ یہ سطح سمندر سے 1150 میٹر بلند ہے۔ بعلبک ملکہ بلقیس کو بطور حق مہر دیا گیا یہاں قصر سلیمان بھی تھا۔ بعلحضرت الیاس کی قوم کا بت تھا جس کی پوجا ہوتی تھی اس لیے یونانیوں نے اسے ہیلیو پولس شہر آفتاب (مدینۃ الشمس) کا نام دیا۔ رومی عہد میں اسے بڑی اہمیت حاصل تھی۔ رومی حکمران آگسٹس نے اسے ایک نوآبادی بنا دیاتھا۔ 549ھ،1154ء میں نور الدین زنگی نے اسے فتح کیا 565ھ 1170ء کے ایک زلزلے میں یہ شہر تباہ ہو گیا۔ اس کے بعد پھر آباد ہو گیا اور آج لبنان کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں حضرت الیاس علیہ السلام اور حفصہ (معاذ بن جبل کی بہن ) کا مزار ہے۔ [1]

بعلبک
Baalbeck

بعلبك
Temple of Jupiter in Baalbeck
ملک  لبنان
محافظہ محافظہ بقاع
ضلع بعلبک ضلع
رقبہ
  شہر 7 کلو میٹر2 (3 مربع میل)
  میٹرو 16 کلو میٹر2 (6 مربع میل)
بلندی 1,170 میل (3,840 فٹ)
آبادی
  شہر 82,608 [حوالہ درکار]
  میٹرو 105,000
منطقۂ وقت مشرقی یورپی وقت (UTC+2)
  گرما (گرمائی وقت) +3 (UTC)
قسم: ثقافتی
معیار اصول: i, iv
نامزد: 1984 (آٹھواں اجلاس)
رقم حوالہ: 294
ریاستی فریق:  لبنان
خطہ: عرب ریاستیں

حوالہ جات

  1. اٹلس فتوحات اسلامیہ ،احمد عادل کمال ،صفحہ 54،دارالسلام الریاض
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.