بحار الانوار

بحار الانوار اہل تشیع کا عظیم ترین احادیث کا مجموعہ ہے جس کا مکمل نام بِحارُالاَنوار الجامِعَةُ لِدُرَرِ أخبارِ الأئمةِ الأطهار ہے اور یہ علامہ محمد باقر مجلسی معروف مجلسی دوم (ولادت 1037ھ ـ وفات 1110 یا 1111ھ) کی تصنیف ہے۔

بحار الانوار شیعہ معارف اور تعلیمات کا دائرۃ المعارف ہے ؛ اس کتاب کی تالیف 36 برسوں کے طویل عرصے میں انجام پائی ہے اور علامہ مجلسی کے بعض شاگردوں کی ایک جماعت نے اس عظیم کاوش میں علامہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

مؤلف نے کتاب کو 25 کلی موضوعات کی بنیاد پر مرتب کیا ہے اور ان 25 موضوعات کو 25 جلدوں میں جگہ دی ہے اور ہر جلد میں متعلقہ موضوع کے ذیلی موضوعات کو ابواب کی صورت میں جمع کیا ہے۔ انھوں نے ہر باب کے آغاز میں متعلقہ آیات قرآنی کو ذکر کرکے ان کی تفسیر کا اہتمام کیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس باب سے متعلق احادیث کو نقل کیا ہے۔

حوالہ جات

     یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.