مدرسہ
مدرسہ یا مکتب (school) ایک ایسے ادارہ کو کہتے ہیں جہاں طالب علم تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ مدرسہ میں طلبہ و طالبات کو مختلف جماعتوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔ ابتدئی مدرسہ میں عموما جماعت پنجم اور اعلی مدرسہ میں عموما جماعت دہم تک تعلیم دی جاتی ہے۔
تسمیات
مدرسہ کا لفظ درس اور مکتب لفظ کتاب سے ماخوذ ہے۔ مدرسہ اور مکتب دونوں عربی کے الفاظ ہیں۔ لفظ مکتب عربی زبان میں دفتر (office)، جبکہ فارسی زبان میں یہ لفظ مدرسہ کے لیے زیرِ استعمال ہے۔ لہٰذا یہ دونوں الفاظ اُردو میں ہم معنی ہیں۔
مدارس کی اقسام
- ابتدئی مدرسہ
- اعلی مدرسہ
- اقامتی مدرسہ
- سرکاری مدرسہ
- نجی مدرسہ
- اسلامی مدرسہ
مزید دیکھیے
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.