پاکستان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم

پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کی دو مرتبہ (2004 اور 2006) کی ورلڈ چیمپئن ہے۔ دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے کے بعد وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے لگاتار دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ اس ٹیم نے انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آٹھواں درجہ حاصل کیا۔

پاکستان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتان سمیع اسلم
کوچ اعظم خان
مالک پاکستان کرکٹ بورڈ
منیجر علی ضیاء
معلومات ٹیم
قذافی سٹیڈیم، لاہور

انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ ریکارڈ

سال مقام راؤنڈ
1988  آسٹریلیا رنرز اپ
1998  جنوبی افریقا آٹھواں درجہ
2000  سری لنکا سیمی فائنلز
2002  نیوزی لینڈ پانچواں درجہ
2004  بنگلادیش چیمپئن
2006  سری لنکا چیمپئن
2008  ملائیشیا سیمی فائنلز
2010  نیوزی لینڈ رنرز اپ
2012  آسٹریلیا آٹھواں درجہ
2014  متحدہ عرب امارات رنرز اپ

انڈر۔19 ایشیا کپ ریکارڈ

سال مقام راؤنڈ
2012  ملائیشیا چیمپئن*
2014  متحدہ عرب امارات رنرز اپ
  • مشترکہ فاتح بھارت کیونکہ میچ برابر ہو گیا تھا۔

2004

2004 میں اس ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقدہ 2004 آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو 25 سکور سے ہرا کر کپ جیتا۔ اس وقت اس ٹیم کے کپتان خالد لطیف تھے۔

2006

2006 میں اس ٹیم نے کولمبو، سری لنکا میں منعقدہ 2006 آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر کپ جیتا۔ اس کپ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے 109 سکور بنائے اور بھارت کو 71 پر آؤٹ کر کے اپنے ورلڈ چیمپئن کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.