آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی20

آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی20 یا (ورلڈ ٹی 20 یا غلط طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ) بیس اوروں پر مشتمل ایک عالمی کرکٹ مقابلہ ہے جو عالمی کرکٹ کونسل کے زیر انتظام منعقد ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں 16 ٹیمیں شامل ہیں جن میں 10 مستقل جبکہ باقی غیر مستقل ارکان شامل ہیں۔ یہ مقابلے ہر دوسال میں منعقد ہوتے ہیں جبکہ 2016 کے مقابلے اور 2020 کے مقابلوں کے درمیان چار سال کا فرق ہے۔ تمام مقابلے عالمی ٹی ٹوئنٹی حیثیت کے مطابق کھیلے جاتے ہیں۔

آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی20
منتطم بین الاقوامی کرکٹ کونسل
طرز ٹوئنٹی20 بین الاقوامی
پہلا ٹورنامنٹ 2007
طرز ٹورنامنٹ Round robin, followed by Super 8, and conclusion with the Semi Final and Final
کل ٹیمیں 16
موجودہ فاتح  سری لنکا (1st title)
کامیاب ترین
زیادہ دوڑیں Mahela Jayawardene (1016)[1]
زیادہ وکٹیں لاستھ ملنگا (38)[2]
2016 آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئینٹی مقابلہ

اب تک یہ مقابلے پاچ دفعہ منعقد ہوچکے ہیں اور کوئی بھی ٹیم دو مرتبہ اسے جیت نہی پائی۔ پہلا مقابلہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا جس میں بھارتی ٹیم فائنل میں پاکستان کو ہرا کر فاتح قرار پائی۔ پھر 2009 میں انگلینڈ میں اس انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو مات دی۔ تیسرا مقابلہ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں ہوا جس میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی۔ چھوتھا مقابلہ سری لنکا میں ہوا جہاں ویسٹ انڈیز نے فائنل میں سریلنکا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی اور پانچوا مقابلہ بنگلہ دیش میں منعقد ہوئی جس میں سری لنکا فتح یاب ہوئی اس طرح سریلنکا کی ٹیم تاریخ میں پہلی دفعہ تین فائنل کھیلنے والی ٹیم بنی۔

حوالہ جات

سانچہ:ایڈن گارڈنز

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.