وابصہ بن معبد
وابِصہ بن مَعبَد جہنیاصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں۔والد کا نام معبد بن عتبہ، کنیت ابوسالم ، قبیلۂ جہینہ سے تعلق رکھتے ہیں
ایوب بن مکرر راوی کا بیان ہے کہ وابصہ بن معبد فقراء ومساکین کے ساتھ رہتے تھے اور یہ کہا کرتے تھے کہ دور رسالتہ کے یہی لوگ میرے بھائی ہیں ۔ [1]
وابصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس 9ھ میں آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ علومِ نبوت حاصل کرکے اپنی قوم کی جانب لوٹ گئے ۔
وفات
وابصتہ نے کوفہ میں سکونت اختیار کرلی تھی، پھر وہاں سے ’’رقہ‘‘ چلے گئے اور ’’رقہ‘‘ ہی میں ان کا انتقال ہوا [2]
حوالہ جات
- حلیۃ الا ولیاء ج 2 ص 23
- الاِ صابۃ ج 3 ص 576
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.