طفاوی دوسی

طُفاوی دَوسیصحابی رسول اور اصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں علامہ ابونعیم اصبہانی فرماتے ہیں کہ طفاوی کے شاگرد ابونضرہ نے انہیں صفہ کے طالب علموں میں شمار کیا ہے ۔ طفاوی فرماتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا اور ابوہریرہ کے پاس ایک ماہ تک قیام کیا، اس دوران میں سخت بخار میں مبتلا ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجدِنبوی میں تشریف لائے اور فرمایا: دوسی غلام کہاں ہے ؟ جواب میں کچھ لوگوں نے عرض کیا وہ مسجد کے گوشہ میں سخت بخار میں تپ رہے ہیں یہ سن کر محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں بہت اطمینان دلایا ۔[1]۔

  1. حلیۃ الأولیاء: 1/ 375
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.