نانک شاہی تقویم

بکرمی تقویم جو ایک شمسی تقویم ہے برصغیر میں صدیوں سے رائج ہے۔ نانک شاہی کیلنڈر یا نانک شاہی تقویم (Nanakshahi calendar) (پنجابی: ਨਾਨਕਸ਼ਾਹੀ) جسے سکھ کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے اور بکرمی تقویم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ نانک شاہی کیلنڈر میں میہنوں کی ابتدا اور اختتام کو گریگورین تقویم (عیسوی تقویم) کی مطابقت سے رکھا گیا ہے۔[1]

مثلا

  • چیت (بکرمی تقویم) - وسط مارچ تا وسط اپریل
  • چیت (نانک شاہی تقویم) - 14 مارچ - 13 اپریل

نانک شاہی کیلنڈر کی خصوصیات

  • ایک استوائی شمسی کیلنڈر
  • نام نانک شاہی گرو نانک (سکھ مذہب کے بانی) کے نام پر
  • پہلا سال گرو نانک کی پیدائش کا سال ہے (1469ء)
  • گریگورین کیلنڈر کے میکانیات کا زیادہ استعمال
  • طوالت سال بمطابق گریگورین کیلنڈر ایک ہی ہے (365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ 45 سیکنڈ)
  • 5 ماہ 31 دنوں جبکہ باقی سات ماہ 30 دنوں پر مشتمل ہیں
  • لیپ کا سال ہر 4 سال بعد جس میں آخری مہینا پھاگن 30 دن کی بجائے 31 دن کا ہوتا ہے۔

نانک شاہی کیلنڈر کے مہینے

نانک شاہی کیلنڈر کے مہینے مندرجہ ذیل ہیں۔[1][2]

شمارنامگرمکھی پنجابیدنگریگورین مہینے
1چیتਚੇਤ3114 مارچ – 13 اپریل
2ویساکھਵੈਸਾਖ3114 اپریل – 14 مئی
3جیٹھਜੇਠ3115 مئی – 14 جون
4ہاڑھਹਾੜ3115 جون – 15 جولائی
5ساونਸਾਵਣ3116 جولائی – 15 اگست
6بھادوںਭਾਦੋਂ3016 اگست – 14 ستمبر
7اسوਅੱਸੂ3015 ستمبر – 18 اکتوبر
8کاتکਕੱਤਕ3015 اکتوبر – 13 نومبر
9مگھرਮੱਘਰ3014 نومبر – 13 دسمبر
10پوہਪੋਹ3014 دسمبر – 12 جنوری
11ماگھਮਾਘ3013 جنوری – 11 فروری
12پھاگنਫੱਗਣ30/3112 فروری – 13 مارچ

حوالہ جات

  1. "What is the Sikh Nanakshahi calendar"۔ allaboutsikhs.com۔ مورخہ |archive-url= requires |archive-date= (معاونت) کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-05-09۔
  2. Gurbani And Nanakshahi Calendar Nanakshahi Sangrand Dates in Gregorian Calendar - Forever from 14 March 2003 CE / 535 NS

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.