بکرمی تقویم

بکرمی تقویم ایک شمسی تقویم ہے جو برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں صدیوں سے رائج ہے۔

بکرمی کلینڈر جو راجہ بکرم اجیت کے دور سے شروع ہوتا ہے، اس کو دیسی سال یا جنتری بھی کہتے ہیں۔ اس شمسی تقویم میں سال ویساکھ کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365)دنوں کے اس کلینڈر کے نو مہینے تیس (30)تیس دن کے ہوتے ہیں اور ایک مہینا وساکھ اکتیس(31) دن کا ہوتا ہے اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس(32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

بکرمی ماہ (شمسی)

شمارنامپنجابی گرمکھیپنجابی شاہ مکھیگریگورین مہینے
1ویساکھਵੈਸਾਖویساکھیوسط اپریل – وسط مئی
2جیٹھਜੇਠجیٹھوسط مئی – وسط جون
3ہاڑھਹਾੜہاڑھوسط جون – وسط جولائی
4ساونਸਾਵਣساونوسط جولائی – وسط اگست
5بھادوںਭਾਦੋਂبادوںوسط اگست – وسط ستمبر
6اسوਅੱਸੂاسوجوسط ستمبر – وسط اکتوبر
7کاتکਕੱਤਕکاتکوسط اکتوبر – وسط نومبر
8مگھرਮੱਘਰمگھڑوسط نومبر – وسط دسمبر
9پوہਪੋਹپوہوسط دسمبر – وسط جنوری
10ماگھਮਾਘماگھوسط جنوری – وسط فروری
11پھاگنਫੱਗਣپھگنوسط فروری – وسط مارچ
12چیتਚੇਤچیتوسط مارچ – وسط اپریل

بکرمی ماہ (قمری)

مہینا
1 چیتر مارچ اور اپریل کے درمیان میں آنے والا مہینا
2 وساکھ اپریل اور مئی کے درمیاں میں آنے والا مہینا
3 جیٹھ مئی اور جون کے درمیاں میں آنے والا مہینا
4 ہاڑ جون اور جولائی کے درمیاں میں آنے والا مہینا
5 ساون جولائی اور اگست کے درمیاں میں آنے والا مہینا
6 بھادوں آکست اور ستمبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
7 اسوں ستمبر اور اکتوبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
8 کتیں یا کتک اکتوبر اور نومبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
9 مگھر نومبر اور دسمبر کے درمیاں میں آنے والا مہینا
10 پوھ دسمبر اور جنوری کے درمیاں میں آنے والا مہینا
11 مانگھ جنوری اور فروری کے درمیاں میں آنے والا مہینا
12 پھاگن فروری اور مارچ کے درمیاں میں آنے والا مہینا

بکرمی کلینڈر(جنتری) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے

ان پہروں کے نام یہ ہیں:

دھمی ویلا: صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

دوپہر ویلا : صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

پیشی ویلا : دوپہر کے 12 سے دن 3 بجے تک کا وقت

دیگر ویلا: سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

نماشاں ویلا: رات کے اوّلین لمحات، شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

کفتاں ویلا: رات 9بجے سے رات 12بجے تک کا وقت

ادھ رات ویلا: رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

اسور ویلا: صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

لفظ " ویلا " وقت کے معنوں میں بر صغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے

تقویم (ماہ و سال)

مزید دیکھیے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.