مہینا

مہینا، وقت کی ایک اکائی ہے، جو کیلنڈر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس اکائی کی شروعات مصر سے ہوئی اور پہلی بار چاند کی گردش کے حساب سے مصریوں نے مہینے کا تعین کیا۔ انگریزی میں مہینے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ Month اور چاند کے لیے استعمال ہونے والا لفظ Moon اسی وجہ سے تقریباً ایک ہی طرح ادا کیے جاتے ہیں۔ مہینے کو وقت کی اکائی کے طور پر متعارف ہونے کا نظریہ چاند کا زمین کے گرد ایک مکمل چکر پورا کرنے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے، جس کی رو سے چاند تقریباً 29.53 دنوں میں زمین کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اسی وجہ سے محققین نے چاند کی اس گردش کی بنا پر مہینوں کے دنوں کو 28، 30 یا 31 دنوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور ایک سال پورا ہونے پر چاند کی گردش کے حساب سے یہ وقت مکمل ہو جاتا ہے۔
شمسی سال میں مہینوں میں دنوں کی ترتیب کچھ اس طرح ہوتی ہے۔

نمبر شمارمہینہدن
1جنوری31 دن
2فروری28 دن، 29 دن لیپ سال میں
3مارچ31 دن
4اپریل30 دن
5مئی31 دن
6جون30 دن
7جولائی31 دن
8اگست31 دن
9ستمبر30 دن
10اکتوبر31 دن
11نومبر30 دن
12دسمبر31 دن

اسلامی مہینے

اسلامی کیلنڈر جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے، بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسلامی مہینے درج زیل ہیں:

  1. محرّم
  2. صفر
  3. ربیع الاول
  4. ربيع الآخر یا ربیع الثانی
  5. جمادی الاول
  6. جمادى الآخر یا جمادی الثانی
  7. رجب
  8. شعبان
  9. رمضان
  10. شوّال
  11. ذوالقعدہ
  12. ذوالحجہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.