محمد منور مرزا

پروفیسر محمد منور مرزا (انگریزی: Muhammad Munawwar Mirza)، (پیدائش: 23 مارچ، 1927ء- وفات: 7 فروری، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے پروفیسر، ماہرِ اقبالیات، محقق، مورخ اور شاعر تھے۔

محمد منور مرزا
فائل:Portraits (9).jpg
پروفیسر محمد منور مرزا لیکچر دیتے ہوئے
پیدائش 23 مارچ 1927(1927-03-23)ء
بھیرہ،سرگودھا، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات 7 فروری 2000(2000-02-07)ء
لاہور، پاکستان
قلمی نام محمد منور مرزا
پیشہ ماہرِ اقبالیات، محقق، شاعر، مورخ، ماہرِ تعلیم
زبان اردو، انگریزی
قومیت پاکستانی
نسل پنجابی
تعلیم ایم اے (اردو)،ایم اے (عربی)،ایم اے (فلسفہ)
مادر علمی جامعہ پنجاب
اصناف اقبالیات، شاعری، تاریخ، تحقیق
نمایاں کام میزان اقبال
ایقان اقبال
برہان اقبال
اولاد آدم
اہم اعزازات ستارہ امتیاز

حالات زندگی

محمد منور مرزا 23 مارچ، 1927ء کو بھیرہ، سرگودھا، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو، عربی اور فلسفے میں ماسٹرز کیا۔ 1980ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کے صدر شعبۂ اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ 1985ء تک وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ اقبالیات کے صدر رہے۔ بعد ازاں انہوں نے اقبال اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔[2]

ادبی خدمات

محمد منور مرزا نے اقبالیات کے موضوع پر متعدد کتابین یادگار چھوڑیں جن میں میزان اقبال، ایقان اقبال، ب رہان اقبال، علامہ اقبال کی فارسی غزل، قرطاس اقبال،Dimensions of Iqbal، Iqbal and Quranic Wisdom، Iqbal-Poet Philosopher of Islam، Iqbal's Contribution to Literature and Politics، کے نام سرِ فہرست ہیں۔ ان کی دیگر تصانیف میں اولاد آدم، دیوار برہمن، تحریک پاکستان:تاریخ خدوخال، مشاہدہ حق کی گفتگو، پاکستان حصار اسلام اور شاعری کے دو مجموعے غبار تمنا اور نقطہ اشک کے نام سرفہرست ہیں۔[2]

اعزازات

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔[2]

تصانیف

اقبالیات

  • علامہ اقبال بحضور آدم
  • میزان اقبال
  • ایقان اقبال
  • برہان اقبال
  • قرطاس اقبال
  • Iqbal and Quranic Wisdom
  • Dimensions of Iqbal
  • Iqbal-Poet Philosopher of Islam
  • Iqbal's Contribution to Literature and Politics

شاعری

  • غُبارِ تمنّا
  • نقطہ اشک

دیگر کتب

  • انتخاب کلیاتِ آتش مع مقدمہ (مرتب)
  • الفتنہ الکبریٰ ( ترجمہ)
  • اولاد آدم (مزاحیہ مضامین)
  • دیوار برہمن
  • ہندو ذہنیت
  • پاکستان حصار اسلام
  • تحریک پاکستان:تاریخ خدوخال
  • مشاہدہ حق کی گفتگو
  • اخبار الطوال (ترجمہ)

وفات

محمد منور مرزا 7 فروری، 2000ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

ماقبل 
شہرت بخاری
ناظم اقبال اکادمی
1991–1993
مابعد 
ڈاکٹر وحید قریشی
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.