خلیفہ عبدالحکیم
پروفیسر ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم (پیدائش: یکم جولائی، 1893ء - وفات: 30 جنوری، 1959ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فلسفی، شاعر، نقاد، محقق، ماہر اقبالیات، ماہر غالبیات، مترجم اور سابق پروفیسر فلسفہ عثمانیہ یونیورسٹی اور سابق ڈائریکٹر ادارۂ ثقافت اسلامیہ لاہور تھے۔
خلیفہ عبدالحکیم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جولائی 1893 لاہور ، برطانوی ہند |
وفات | 30 جنوری 1959 (66 سال) لاہور |
وجۂ وفات | دورۂ قلب |
مدفن | میانی صاحب قبرستان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی جامعہ ہائیڈل برگ |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | استاد جامعہ ، فلسفی ، شاعر ، نقاد ، محقق ، مترجم ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، ترجمہ ، ماوراء الطبیعیات |
ملازمت | امر سنگھ کالج سرینگر ، جامعہ عثمانیہ ، ادارۂ ثقافت اسلامیہ |
![]() | |
حالات زندگی و ادبی خدمات
ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم یکم جولائی، 1893ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[2][3]۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفین کالج (دہلی یونیورسٹی) سے ایم اے (فلسفہ) کی ڈگری حاصل کی۔ اگست 1919ء میں علامہ محمد اقبال کی سفارش پر حیدرآباد، دکن میں نئی قائم شدہ عثمانیہ یونیورسٹی میں فلسفے کے اسسٹنٹ پروفیسر ہو گئے۔ 1922ء میں جرمنی گئے اور 1925ء میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان Metaphysics of Rumi (رومی کی مابعد الطبیعیات) تھا۔ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وہ حیدرآباد دکن واپس آکر جامعہ عثمانیہ میں فلسفہ کے پروفیسر اور صدرِ شعبہ مقرر ہوئے۔1943ء میں امر سنگھ کالج سرینگر کے پرنسپل ہو کر کشمیر چلے گئے جہاں بعد میں ناظمِ تعلیمات بھی مقرر ہوئے۔1947ء میں مستعفی ہو کر واپس حیدرآباد دکن آ گئے جہاں انہیں جامعہ عثمانیہ میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس مقرر کیا گیا۔ حیدرآباد دکن پر ہندوستان کے قبضہ کے بعد 1949ء میں وہ لاہور منتقل ہو گئے۔ فروری 1950ء میں ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم کی کوششوں سے لاہور میں ادارۂ ثقافت اسلامیہ قائم ہوا تو وہ اس کے پہلے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔[4]
تصانیف
- مختصر تاریخِ فلسفۂ یونان (تالیف ڈاکٹر ویلہم نیسل) (جرمن زبان سے اردو میں ترجمہ)
- نفسیات وارداتِ روحانی
- داستانِ دانش
- شریمد بھگوت گیتا
- تشبہاتِ رومی
- اسلام کی بنیادی حقیقتیں
- اقبال اور مُلا
- تلخیص خطبات اقبال
- مقالات حکیم(مرتب شاہد حسین رزاقی)
- افکار غالب
- حکمت رومی
- فکر اقبال
- Metaphysics of Rumi
- Islam & Communism
- The Prophet and His Message
- Islamic Ideology
- کلامِ حکیم (مرتب ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی)
ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم پر کتب
- ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم (سوانح و ادبی خدمات)، ممتاز اختر مرزا
وفات
ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم 30 جنوری، 1959ء کو لاہور، پاکستان میں حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ وہ میانی صاحب کے قبرستان میں مدفون ہیں۔[3][5]
حوالہ جات
- https://libris.kb.se/katalogisering/b8nql14v3tp6xb7 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018 — شائع شدہ از: 26 ستمبر 2012
- خلیفہ عبد الحکیم، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ص 157، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- علامہ اقبال اور ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم، ڈاکٹر محمد سلیم، روزنامہ پاکستان، لاہور، 25 اپریل 2014ء
- پروفیسر محمد اسلم، خفتگانِ خاکِ لاہور، ادارہ تحقیقات پاکستان، دانشگاہ پنجاب، لاہور، 1993ء، ص 184