قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی

قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی (پیدائش: 1897ء - وفات: 6 اگست 1956ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور نقاد، شاعر، محقق، سوانح نگار اور ماہر اقبالیات تھے۔

قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1897  
جوناگڑھ ، برطانوی ہند  
وفات 6 اگست 1956 (5859 سال) 
حیدرآباد ، پاکستان  
شہریت برطانوی ہند
پاکستان  
عملی زندگی
پیشہ محقق ، نقاد ، شاعر  
پیشہ ورانہ زبان اردو  
باب ادب

حالات زندگی

قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی 1897ء کو جوناگڑھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2]۔ 1927ء سے 1935ء تک مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کاٹھیاوار کے بانی چیئرمین اور جمعیت المسلمین کاٹھیاوار کے صدر رہے۔ وہ اردو کے صف اول کے محقق اور نقاد تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انجمن ترقی اردو پاکستان کے نائب معتمد اعزازی بھی رہے، کچھ عرصہ انجمن ترقی اردو پاکستان کے سہ ماہی جریدے اردو کی ادارت بھی کی۔ ان کی تصانیف میں اقبالیات کا تنقیدی جائزہ، حیات نظامی، اسلامی کتب خانے، طبقات الامم، اسلام کا اثر یورپ پر، زر گل، سیپارۂ دل، علم اور اسلام اور علامہ شبلی بحیثیت شاعر سر فہرست ہیں۔[2]

تصانیف

  • مقالاتِ اختر
  • اہلِ دہلی ( سرسید احمد خاں) ( مرتب)
  • طبقات الامم ( مرتب)
  • سیپارہ دل
  • اقبالیات کا تنقیدی جائزہ
  • سر سید کا علمی سرمایہ
  • علامہ شبلی بحیثیت شاعر
  • حیات نظامی
  • زر گل
  • لمحات اختر
  • علم اور اسلام
  • اسلامی کتب خانے
  • اسلام کا اثر یورپ پر

وفات

قاضی احمد میاں اختر جوناگڑھی 6 اگست 1956ء کو حیدرآباد، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2][3]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.